سب سے بڑا سیٹلائٹ خلا میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپ کے خلائی ادارے کے تیار کردہ آریائن 5 راکٹ نے دنیا کا سب سے بڑی تجارتی ٹیلی مواصلات سٹیلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچا دیا ہے۔ یورپ کے آریائن 5 راکٹ سے چھوڑا گیا سٹیلائٹ اب تک خلا میں پہنچایا جانے والا سب سے بڑی تجارتی سیٹلائٹ ہے ۔ چھ ٹن وزنی کمرشل سٹیلائٹ کنیڈین حکومت کی ملکیت ہے اور اس سے انٹرنیٹ براڈبینڈ اور دوسری ڈیجیٹل سہولتیں مہیا ہو سکیں گے۔ یہ سیٹلائٹ تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت کے علاوہ کنیڈا کے دور دراز علاقوں کے ساتھ وڈیو لنک قائم کرنےمیں مدد گار ثابت ہو گا۔ وڈیولنک کی سہولت کی وجہ سے حکومت ٹیلی کیر جیسے صحت منصوبوں پر عمل ممکن ہو سکے گا۔ اس سٹیلائٹ کو ابتدائی پروگرام کے مطابق سوموار کے روز خلا میں پہنچایا جانا تھا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ اس کے خلا میں چھوڑنے کے منصوبہ کو تین روز کے لیےملتوی کر دیا گیا تھا۔ خراب موسم اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے اس کی روانگی دو دفعہ مزید ملتوی کرنا پڑا تھی۔ آریائن 5 راکٹ سے یہ انیسویں فلائٹ ہے اور اس سال مارچ سے ابتک پہلی ۔ یورپ کے خلائی ادارے کے پاس آریائن 5 اس وقت واحد سہولت جس کے ذریعے سٹیلائٹ کو خلا میں بھیجا جا سکتا ہے۔ کنیڈین حکومت کے منصوبہ کے مطابق وہ دنیا کے اس سب سے بڑی تجارتی سٹیلائٹ سے صحت کی سہولتیں ملک کے دور داز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہنچائی جا سکیں گی اور مریضوں کا ہسپتال جائے بغیر ہی علاج کیا جا سکے گا۔ آریائن 5 سے سٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں پہچانا یورپی خلائی ادارے کی کامیابی تصور کی جا رہی ہے کیونکہ 2002 میں ناکامی کے بعد اس کی اہلیت کے بارے میں اعتراض کیے جا رہے تھے۔ یورپی خلائی ادارے کا کہنا ہےکہ آریائن 5 کے ذریعے دس ٹن وزنی سٹیلائٹ کو خلا میں چھوڑنے کی کوشش کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||