زحل: دائروں کی تصاویر آگئیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زحل پر بھیجے گئے انٹرنیشنل مشن، کسینی ہوئجنز، نے اس سیارے کے گرد موجود دائروں کی تصاویر پہلی بار زمین پر بھیجی ہیں۔ یہ مشن پہلی بار جمعرات کو سیارہ زحل کے مدار میں داخل ہوا۔ اس مشن پر تین عشاریہ تین ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ امریکہ اور یورپ کا مشترکہ مشن ہے جس نے زحل کے دائروں تک تین ارب کلومیٹر سے زیادہ کا سفر چھ برس سے زیادہ وقت میں طے کیا۔ زحل نظام شمسی کا واحد سیارہ ہے جس کے گرد حلقے یا دائرے موجود ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں موجود خوشی سے جھوم اٹھے جب اس بات کی تصدیق ہوئی کہ کسینی مدار میں پہنچ گیا ہے۔ اس خلائی مشن کو کچھ اس طرح سے پروگرام کیا گیا ہے کہ یہ از خود مدار میں پہنچ کر مطلوبہ افعال انجام دے گا۔ زمین اور زحل کے درمیان فاصلے کی وجہ سے خلائی مشن سے بھیجے گئے سگنلز کو زمین تک پہچنے میں اسّی منٹ لگتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||