BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 July, 2004, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زُحل کے چاند پر آبشار کے سُر
خلائی آبشار
زحل کے چاند کی تصویر جس سے متاثر سائنسدان نے خلائی آبشار کا خاکہ کھینچا
سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر سمندر کی تلاش کے لیے بھیجے جانے والے مشن سے پہلے ایک سائنسدان نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ خلاء میں آبشار کی آواز کا تاثر کیسا ہو گا۔

ساؤتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ٹِم لیٹن نے ہیمپشائر میں ایک آبشار کو ریکارڈ کیا ہے اور مائع میتھین استعمال کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اگر یہ آبشار ٹائٹن پر ہوتی تو کیسی آواز پیدا کرتی۔

سائنسی تحقیق کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ماضی میں ٹائٹن کی سرزمین پر مائع ایتھین اور میتھیں کے سمندر موجود تھے۔

یورپی خلائی ایجنسی کا خلائی جہاز ہائجنز نظام شمسی کے ساڑھے چھ برس کے سفر پر بھیجا جائے گا۔

پروفیسر ٹِم لیٹن کسینی ہائجنز نامی بین الاقوامی مشن سے بہت متاثر تھے کیونکہ اس مشن کے ٹائٹن پر اترنے سے ان کا موقف درست ثابت ہو سکتا ہے۔

ہائجنز اس برس کرسمس کے روز کسینی سے جدا ہو گا اور چودہ جنوری دو ہزار پانچ کو ٹائٹن کی سطح پر اترے گا۔

سائنسدان ٹائٹن کی فضا کا مطالعہ کریں گے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ زمین پر زندگی کی ابتدا سے قبل ٹائٹن جیسی فضا پائی جاتی تھی۔

ٹائٹن کی فضا کا بیشتر حصہ نائٹروجن پر مشتمل ہے جیسے ماضی میں زمین کی فضا میں تھا البتہ ٹائٹن کی فضا کا درجۂ حرارت کہیں کم ہے جو کہ منفی ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر ہے۔

پروفیسر لیٹن نے اپنی تحقیق کا آغاز ایک پینٹگ سے متاثر ہو کر کیا تھا جس میں ٹائٹن کی سرزمین پر آبشار گرتے دکھائی گئی تھی۔ یہ پینٹنگ ہائجنز مشن کی تقریب کے موقع پر امریکی خلائی ایجنسی کی ہدایت پر تیار کی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد