آلودگی میں کمی مضرِ صحت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عام طور پر ماحول کی آلودگی لوگوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے لیکن برطانیہ میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ صاف شفاف ماحول کی وجہ سے برطانیہ میں لوگوں کو کینسر جیسی مہلک بیماری کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے سبب برطانیہ میں لوگوں کو جلد کے کینسر کے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال سخت گرمی کے سبب ماحول میں یو وی شعاؤں کی تناسب خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اس اضافے کی ایک وجہ اس سال آسمان پر بادلوں میں کمی اور ان کا نہ نہ ہونا بتائی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ماحول میں آلودگی کا نہ ہونا بھی یو وی شعاعوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بادلوں اور آلودگی دونوں ہی کی موجودگی یو وی شعاعوں کو انسانی جلد تک پہنچنے سے روکتی ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ یہاں لندن میں اگر لوگوں کو دس منٹ کے لئے بھی گھر سے باہر نکلنا پڑے تو انہیں سر پر ٹوپی اور سن گلاسیز پہنے بغیر نہیں نکلنا چاہئے۔ کینسر کے ماہرین نے لوگوں کو معمول سے زیادہ سن سکرین لوشن لگانے کا بھی مشورہ دیا ہے تاکہ دھوپ سے جلد کو محفوظ رکھا جا سکے۔ کینسر ریسرچ یو کے نامی برطانوی ادارے کے زو نورج نے کہا کہ اگر ماحول میں یو وی شعاعیں اس مقدار میں ہوں جتنی کہ ابھی ہیں تو پھر آپ کی جلد کو اس شعاع سے متاثر ہونے کے لئے صرف دس منٹ کا وقت درکار ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||