BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 08:17 GMT 13:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیا آپ چاند گرہن دیکھ پائے؟
سائنس
پورا چاند گرہن ہو گا
منگل کی شب دنیا کے کئی ممالک میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ بادلوں کے باعث کم ہی لوگ دیکھ پائے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ چاند گرہن تو شام سے پہلے ہی سے شروع ہو چکا تھا لیکن آسمان پر اس کی شکل سورج ڈھلنے پر ہی واضح ہو ئی۔

ہلکے سرخی مائل کتھئی رنگ کا چاند افق کے جنوبی مشرق پر آہستہ آہستہ طلوع ہوا۔

رائل اسٹرانومیکل سوسائٹی کے ڈاکٹر مٹن کے مطابق ’چاند گرہن کا منظر سحر انگیز اور خوبصورت ہو تا ہے اور ہاں ہر بار یہ منظر ماضی سے مختلف بھی ہوتا ہے۔‘

انگلینڈ کے مشرقی حصے سے چاند گرہن کا بہترین منظر دیکھا جاسکتا تھا تاہم سکاٹ لینڈ، ویلز، آئر لینڈ اور جنوب مغربی انگلینڈ میں بادل چھائے رہے۔

لندن میں یہ منظر تقریباً ایک گھنٹے سولہ منٹ تک دیکھا گیا۔ چاند گرہن کا نظارہ لندن کے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر باون منٹ پر شروع ہوا اور دس بج کر آٹھ منٹ تک موجود رہا۔

یاد رہے کہ چاند گرہن کے وقت چاند ہمیشہ مکمل ہو چکا ہوتا ہے۔ اور یہ بھی جب ہی ہوتا ہے جب خلا میں چاند، سورج اور زمین ایک ہی سمت میں آنے کے قریب ہوں۔

گزشتہ نومبر میں چاند گرہن افریقہ، یورپ ، امریکہ اور ایشیا میں دیکھا گیا تھا۔

اس سال اکتوبر میں ایک مرتبہ پھر چاند گرہن کا نظارہ دیکھا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد