BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 March, 2004, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کابل میں بم کے کارخانے پر چھاپہ
افغان اور امریکی فوجی
افغانستان میں نیٹو کی امن فوج کی مدد سے کابل کی پولیس نے بم بنانے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیٹو کے کمانڈر کرس ہینڈرسن نے بتایا کہ کارخانے سے جو دھماکہ خیز مواد ملا ہے اس سے بیس بم بنائے جا سکتے ہیں۔

کارخانے پر چھاپہ جمعہ کی صبح مارا گیا۔

برآمد شدہ چیزوں میں ایسے آلات ملے ہیں جن کی مدد سے بم کو کسی خاص وقت پر چلایا جا سکتا ہے۔

نیٹو کمانڈر کا کہنا ہے کہ جو مواد برآمد کیا گیا ہے اس سے اشارہ ملتا ہے کہ کارخانے میں کام کرنے والے، دھماکے کرنے والے آلات بنانے میں مہارت رکھتے تھے۔

حراست میں لئے گئے شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس چھاپے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

اے ایف پی کے مطابق نیٹو کی فوج کو کارخانے کی اطلاع ’افغان وزارتِ دفاع کے باخبر ذرائع‘ سے ملی تھی۔

اے پی کے مطابق کارخانے سے کارخانے میں موجود شخص کو کابل شہر کی پولیس نے گرفتار کیا جبکہ بین الاقوامی فوج نے اس پہاڑی کے ارد گرد حصار بنایا جس کے قریب یہ کارخانہ واقع تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد