BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2004, 10:56 GMT 15:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیائی خواتین اور سرطان کے خطرات
کینسر کے خلیے

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والی ایشیائی خواتین میں سے چند کے سینے کے سرطان میں مبتلا ہونے کا امکان بہت زیادہ اور کچھ میں بہت کم ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی مسلمان خواتین کے سینے کے سرطان میں مبتلا ہونے کا امکان گجراتی ہندو خواتین کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

لندن سکول آف ہائی جین کے تحقیقات کاروں کا خیال ہے کہ امکان کم یا زیادہ ہونے کا تعلق طرز معاشرت اور عادات مثلاً کھانے پینے کا رجحان ، بچوں کی تعداد، وزن وغیرہ سے ہے۔

یہ تحقیقات برطانوی جریدے ’برٹش جرنل آف کینسر‘ میں شائع ہوئی ہیں۔

تحقیقات کاروں نے خواتین کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جن میں گجراتی ہندو، پنجابی ہندو، پنجابی سکھ، پاکستانی، بھارتی مسلم اور بنگلہ دیشی مسلم گروپ بنائے گئے تھے۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ عمومی طور پر برطانیہ میں بسنے والی جنوبی ایشیائی خواتین میں سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ آئر لینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کی نسبت کم ہے۔

اس تحقیق کی نگراں ڈاکٹر ویلری میکورمیک نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وہ خواتین جن کے بچے چھوٹی عمروں میں ہوں، زیادہ ہوں اور جو انہیں اپنا دودھ پلاتی ہیں ان کے سرطان میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ ان وجوہات کے علاوہ طرز معاشرت اور دیگر کئی عادات بھی سرطان کے امکان کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی اور بھارتی مسلمان خواتین کی شادیاں اور پھر بچے کم عمری میں ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے سرطان میں مبتلا ہونے کا امکان گجراتی ہندو خواتین سے زیادہ ہے۔

گجراتی خواتین سبزیاں اور پھل زیادہ کھاتی ہیں۔ اوسطاً ان کی کمر بھی پاکستانی اور مسلم خواتین سے پتلی ہے اور مٹاپے کا رجحان کم ہے۔

تحقیقات کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ میں جنوبی ایشیائی خواتین میں سرطان میں مبتلا ہونے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد