BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2003, 06:02 GMT 11:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جہاز کی اڑان کے سو سال
رائٹ برادرز کا جہاز
رائٹ برادرز نے مشین کے ذریعے انسانی تاریخ کی پہلی پرواز کی۔

امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مقام پر جمع ہوئے جہاں پورے ایک صدی قبل دنیا کے پہلے ہوائی جہاز نے پرواز کی تھی۔

لیکن اس موقعہ پر یہ کوشش ناکام رہی کہ اس ہوائی جہاز کے ایک نمونے کو اڑا کر دیکھ لیا جاۓ۔

بدھ کو جب موسم کچھ بہتر ہوا تو اسی نمونے کے بنائے ہوئے دو انجن کے ہوائی جہاز کو اڑانے کی کوشش کی گئ لیکن اس کی دم کیچڑ میں دھنس کے ٹوٹ گئ۔اور تجربے کو نہیں دہرایا جاسکا۔

یہ سالگرہ دنیا بھر میں پرواز کے شائقین نے منائی۔

ٹھیک سو سال پہلے سترہ دسمبر انیس سو تین کو دو بھائیوں وِلبر رائٹ اور اوروِل رائٹ نے امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے ساحل پر اپنے بنائے ہوئے جہاز ’فلائیر‘ میں انسانی تاریخ کی پہلی پرواز کا مظاہرہ کیا تھا۔

اوروِل نے اس روز اپنے بھائی کی مدد سے تیار کیے ہوئے جہاز میں صرف بارہ سیکنڈ طویل پرواز کی اور تیس فضا میں تیس میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

اسی عمل کو دوہرانے کے لئے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی امریکی صدر جارج بش ہوں گے۔ یہ پرواز گرینچ وقت کے مطابق سہ پہر کے تین بجکر پینتیس منٹ پر ہوگی۔

رائٹ برادران
جہاز کے خالق بھائی

یہ پرواز پائلٹ کیوِن کوچرزبرگر اڑائیں گے۔ جہاز کے نمونے کے بارے میں ان کا کہنا ہے: ’یہ واقعی ایک اڑنے والی مشین ہے اور میں اس کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔‘

رائٹ برادران کی سائیکلوں کی دکان تھی مگر تجربات کرتے رہتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد