| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغیرایندھن کا جہاز
ہوائی جہاز کے ایجاد ہونے کے ٹھیک ایک سو برس بعد امریکہ میں ایک ایسے جہاز کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو کہ ایندھن کے بجائے لیزرکی شعاؤں سے چلتاہے ۔ اس چھوٹے سے تجرباتی جہاز کا کامیاب تجربہ امریکی ریاست ایلاباما میں واقع ایک ہوائی اڈے پر قائم ہینگر میں کیا گیا۔ اس جہاز کے ماڈل کو لیزر کی شعاؤں سے اڑا کر زمین پر اتار لیا گیا اور ان ہی شعاؤں کی روشنی کو برقی قوت میں تبدیل کر کے جہاز کے انجن کو چلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے کادعویٰ ہے کہ یہ لیزر کی شعاؤں سے چلنے والا جہاز غیر معینہ مدت تک پرواز کر سکتا ہے۔ خلائی تحقیق کے ادارے نے کہا کہ یہ جہاز ماحولیاتی تبدیلوں کا جائزہ لینے اور مواصلاتی مقاصد کے لیے لمبے فاصلے تک پرواز کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||