نویں سیارے کے خدوخال کیسے ہوں گے؟

،تصویر کا ذریعہReuters
فلکی طبیعیات کے ماہرین نے ممکنہ نویں سیارے کا خاکہ بنایا ہے۔
رواں برس جنوری میں تحقیق کاروں نے کہا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ نظامِ شمسی میں نواں سیارہ بھی موجود ہو۔
سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی سے وابستہ فلکی طیبعیات کے ماہرین نے یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ اگر یہ سیارہ موجود ہے تو اس کا موسم اور خدوخال کیسے ہونگے۔
ماہرین کی اس تحقیق کو ’فلک شناسی اور فلکی طیبعیات‘ نامی معتبر سائنسی جریدے نے درست قرار دیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر مائیک اور ڈاکٹر بیٹیجن نے اپنی تحقیق میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ نظامِ شمسی میں نواں سیارہ موجود ہے لیکن یہ مدار سے بہت دور ہے اس لیے اب تک اسے دیکھا نہیں جا سکا۔
خیال رہے کہ اب تک نظامِ شمسی میں کوئی ایسا سیارہ دیکھا نہیں گیا ہے تاہم اب دنیا کی سب سے بڑی ٹیلیسکوپ کے ذریعے اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔



