دیہی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے سیٹلائٹ

،تصویر کا ذریعہAFP
دیہی علاقوں میں رہنے والےدو لاکھ آسٹریلوی باشندوں کو تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے جنوبی امریکہ سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجی گئی ہے ۔
780 ٹن وزنی راکٹ میں 50 کروڑ ڈالر ابلاغی ہارڈویئر ہیں۔ راکٹ کو معتدل موسم میں بغیر کسی حادثے کے فرنچ گیانا سے خلا میں بھیجا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق یہ سیٹلائٹ مہنگی ترین تجارتی سیٹلائٹس میں سے ایک ہے۔
اسے آسٹریلیا کے براڈ بینڈ صارفین کے لیے ایک’بڑی اُمید‘ قراردیاگیا ہے۔
سکائے مسٹرنامی یہ سیٹلائٹ نورفولک، کرسمس، مکوری اور کوکوز کے جزائر سمیت آسٹریلیا کے دوردراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
سکائے مسٹر کو ارجنٹائن کے چھوٹی ابلاغی سیٹلائٹ کے کچھ ہی عرصے بعد بھیجا گیا ہے۔ ارجنٹائن کی سیٹلائٹ بھی اسی راکٹ کے ذریعے سے بھیجی گئی تھی۔
قومی براڈبینڈ نیٹ ورک این بی سی کے ترجمان فرانسزکیئرے کے حوالے سے امریکی نشریاتی کمپنی اے بی سی نے لکھا کہ ’یہ دنیا کے سب سے بڑی ابلاغی سیٹلائٹس میں سے ایک ہے اور اس کو بنانے کا مقصد آسٹریلیا جو ناقابلِ یقین حد تک ایک وسیع وعریض ملک ہے اسے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔‘
’این بی این کی سیٹلائیٹ خدمات انٹرنیٹ کی تیز رفتار فراہم کریں گی جنھیں شہری آبادیوں میں رہنے والے اتنی زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ اس سے تعلیم، صحت، سماجی ربط سازی اور کاروبار کے میدان میں نئے مواقع میسر آئیں گے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP
اس بات کی اُمید ہے کہ تجربوں کے ایک سلسلے کے بعد سکائی مسٹر کی سہولیات این بی این کے صارفین کو اگلے سال کے وسط تک فراہم کردی جائیں گی۔
مالیاتی جائزہ کے جیمز چیسیل جنھوں نے سیٹلائٹ کے ہوا میں اُڑان بھرنے کے عمل کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا اُن کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو راکٹ کے ذریعے سے بھیجے جانے کے بعد سیٹلائٹ نے زمینی فضا کے ساتھ سفر کیا۔ سیارہ ایک یورپی ساختہ آرین 5 راکٹ کے ساتھ جُڑا تھا اور خلا میں پہنچنے سے پہلے 11 منٹ تک اس کی رفتار 11 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
سکائی مسٹر اور سنہ 2016 کی شروعات ممکنہ طور پر بھیجی جانے والے ایک اور سیٹلائٹ کی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی کی گئی ہے۔ میلکم ٹرنبل اس سے پہلے وزیرِ مواصلات کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے اسے دیہی علاقوں میں براڈ بینڈ کی سُست رفتار سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ قراردیا ہے۔







