بعل شمین کی تباہی کی سیٹیلائٹ تصاویر

،تصویر کا ذریعہCNES 2015
ایک فراسنسیسی سیٹیلائٹ نے شام کے شہر پیلمائرہ میں واقع بعل شمین عبادت گاہ کو تباہ کیے جانے کے بعد کی تصاویر لی ہیں۔
اس عبادت گاہ کی تباہی سے قبل کی تصویر پلیڈز ارتھ آبزرویٹری سسٹم نے لی ہے جو ایئر بس ڈیفنس اینڈ سپیس کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ تصویر 22 مئی کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہCNES 2015
عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی تصویر 25 اگست کی ہے۔ اور اس تصویر میں صاف ظاہر ہے کہ بلشامن عبادت گاہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب بعل شمین عبادت گاہکا وجود نہیں رہا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ایجنسی کے ترجمان نے کہا ’اب وہ جگہ بالکل ہموار ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہReuters
واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پیلمائرا میں واقع قدیم عبادت گاہ بعل شمین کو تباہ کر دیا تھا۔
بعل شمین پہلی سنہِ عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اس سال مئی میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل اس قدیم شہر پر قبضہ کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







