ایسا ہوٹل جہاں سب کام روبوٹ کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہAP
جاپان میں ہین نا یا ’عجیب‘ ہوٹل کا جمعے کو افتتاح ہوا ہے۔ لیکن اس کے بارے میں عجیب کیا ہے؟ ہوٹل آمد پر ڈائناسور نہ صرف آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ یہاں سب کام روبوٹس سرانجام دیتے ہیں۔
اس ہوٹل میں ایسا کیا خاص ہے اس کی چند جھلکیاں دیکھتے ہیں۔
ریسپشن پر ڈائناسوز
ناگاساکی کے علاقے ساسیبو کے ہوٹل میں مختلف قسم کے آٹومیٹڈ ریسپشنسٹ ہیں جن میں انگریزی بولنے والا ڈائناسوز اور جاپانی زبان بولنے والی خاتون اینڈرائڈ شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
ہوٹل میں چیک ان ہونے کے لیے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے اور مہمان ٹچ پینل پر اپنی معلومات کا اندراج کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
روبوٹ قلی
مہمان قلی رپورٹ پر اپنا سامان لاد سکتے ہیں اور اپنے کمرے تک اس کی ترسیل کے لیے ڈیجیٹل پینل پر اپنے کمرے کے نمبر کا اندراج کرسکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP
حسیاتی پینل
کمروں میں لائٹ جلانے یا بجھانے کے لیے بجلی کے سوئچ نہیں ہیں، اس کے لیے مہمانوں کو ہوٹل کے ایک چھوٹے سے دربان روبوٹ ٹلی سے بات کرنا ہوتی ہے۔
یہ مہمانوں کو وقت بھی بتاتا ہے اور موسم کی صورتحال بھی۔
کمرے میں موجود حسیاتی پینلز جسم کے درجہ حرارت کے مطابق کمرے کا درجہ حرارت طے کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAP
سامان کا روبوٹ
ایک بڑے سائز کا روبوٹ جو عام طور پر صنعتی شعبے میں استعمال ہوتا ہے ہوٹل کے ایک کمرے میں مہمانوں کی اشیا محفوظ رکھنے کا کام سرانجام دیتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP
مہمان ایک کھڑکی کے ذریعے اپنا سامان رکھتے ہیں۔ یہ سوٹ کیس ایک ڈبے میں آتا ہے جہاں سے روبوٹ کا بازو اسے اٹھا کر کمرے کی الماری میں رکھتا ہے۔
یہ ہوٹل ہوئس ٹین بوش امیوزمنٹ پارک کا حصہ ہے اور یہاں ایک رات قیام کا کرایہ 73 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP
اس پارک کے بانی ہڈیو ساداوا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہوٹل میں روبوٹ عملے کا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کیسے صلاحیت کو بڑھایا جا سکتا ہے اور سستی مزدوری حاصل کی جاسکتی ہے۔
’میں نئے اقدام کی جانب توجہ دلانہ چاہتا تھا۔ میں ہوٹلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بھی کچھ کرنا چاہتا تھا۔‘
اس ہوٹل کے بارے میں غیرملکی میڈیا نے خاص دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ابھی تک اس کا جاپان میں خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اس ہوٹل میں کام کرنے والے عملے کے ایک رکن نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کے دروازے آج سے کھل گئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی یہاں نہیں آیا۔
جاپان کے ایک معروف کاروباری شخص تاکافومی ہوری نے روبوٹ عملے پر مشتمل ہوٹل کے بارے میں ٹوئٹر پر لکھا: ’اچھا، ہوٹل لوگوں کے بغیر ہی اچھے ہوتے ہیں، ایسا ہی نہیں ہے کیا؟‘








