جاپان میں بنائے جانے والے انواع و اقسام کے روبوٹس کے چند نمونے
،تصویر کا کیپشنروبوٹک انجینئرنگ وہ سائنس ہے جس کے تحت روبوٹس سے منسلک تکنیک پر کام کیا جاتا ہے۔ جاپان میں اس شعبے میں بہت کام ہوا ہے۔ اس روبوٹ کا نام ' روبو تھیسپئن' ہے۔ اس کا استمعال کاروباری کاموں اور سائنس سے متعلق تحقیق میں بھی کیا جاسکتا ہے، یہ کئی زبانیں سمجھتا ہے اور باتیں بھی کرتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکرابو جاپان کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جس نے خلاء کا سفر طے کیا ہے۔ یہ حال ہی میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے جاپان لوٹا ہے اور اس کے لیے اس کا نام گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔
،تصویر کا کیپشن' چہیرا ائیکو' نامی یہ روبوٹ ایک میزبان کا کردار ادا کرتی ہے، یہ آپ سے باتیں کرسکتی ہے، آپ کے لیے گانا گا سکتی ہے اور آپ کی دیکھ بھال کرسکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشن' اسیمو' نامی اس روبوٹ کو جاپان کی کمپنی ہونڈا موٹرس نے بنایا ہے۔ پچاس کلو وزن والے اس روبوٹ کا قد چار فٹ تین انچ ہے اور یہ ایک گھنٹے میں 2 اعشاریہ سات کلومیٹر کی دوری طے کرسکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ روبوٹ انسانی حرکات کو سمجھ سکتا ہے اور ان کی نقل کرسکتا ہے۔اس کا استعمال سیکورٹی کے لیے کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنروبی نامی اس روبوٹ کو ایک نئی مثال قرار دیا جارہا ہے۔ یہ آپ سے باتیں کرسکتا ہے، آپ کے ٹی وی سیٹ کو کنٹرول کرسکتا ہے اور 34 سینٹی میٹر لمبا یہ روبوٹ جاپانی زبان کے 200 محاورے بھی سمجھتا ہے۔