راکٹ سی تیز کار

بلڈ ہاؤن نامی اس کار کو طاقت ایک راکٹ سے ملے گی جو برطانیہ میں تیار کردہ جنگی طیارے یوروفائٹر ٹائیفون کے جیٹ انجن سے چلے گا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبلڈ ہاؤن نامی اس کار کو طاقت ایک راکٹ سے ملے گی جو برطانیہ میں تیار کردہ جنگی طیارے یوروفائٹر ٹائیفون کے جیٹ انجن سے چلے گا

ایک برطانوی ٹیم ایسی کار تیار کرنے میں مصروف ہے جو 1000 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا سکے گی۔

بلڈ ہاؤنڈ نامی اس کار کو طاقت ایک راکٹ سے ملے گی جو برطانیہ میں تیار کردہ جنگی طیارے یوروفائٹر ٹائیفون کے جیٹ انجن سے چلے گا۔

اس گاڑی کے منظر پر آنے کے بعد دنیا میں رفتار کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

بلڈ ہاؤنڈ 2015 اور 2016 میں جنوبی افریقہ میں شمالی کیپ کے ہاکسین پین میں دوڑے گی۔

ونگ کمانڈر اینڈی گرین جن کے پاس موجودہ عالمی رفتار کا ریکارڈ ہے وہ بی بی سی نیوز کے لیے اس بارے میں ایک ڈائری لکھ رہے ہیں جس میں وہ اس منصوبے پر کام کرنے اور سائنس اور انجینئرنگ میں قوم کی دلچسپی بڑھانے کے لیے لکھیں گے۔پڑھیے ان کی تحریر

اس مہینے کے شروع میں میں نے برٹش ایئرویز کے سامعین کے سامنے پروازوں کی حفاظت کے موضوع پر بات کی جس میں میرا ہدف تھا کہ میں انہیں بتاؤں کہ کیسے ہم نے 1997 میں پہلا آواز کی رفتار سے زیادہ تیز چلنے والا ریکارڈ قائم کیا تھا ’تھرسٹ ایس ایس سی‘ کے ساتھ اور یہ کہ ہم کیسے محفوظ طریقے سے بلڈہاؤنڈ کے ساتھ 1000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گے۔

میں نے انہیں بتایا کہ زمین پر رفتار کا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے اصول بہت سادہ ہیں۔

1: کار کی چکمتی سطح کو اوپر رکھیں

2: ٹریک کے اختتام سے پہلے رک جائیں

ونگ کمانڈر اینڈی گرین جن کے پاس موجودہ عالمی رفتار کا ریکارڈ ہے اس کار کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنونگ کمانڈر اینڈی گرین جن کے پاس موجودہ عالمی رفتار کا ریکارڈ ہے اس کار کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں

کار کی چمکتی سطح ’ایئرو ڈائنیمک‘ کا کام دیتی ہے یعنی کار جیسے ہوا میں اڑ رہی ہو۔چھ سال کی تحقیق کے بعد ہم یہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے۔

ہمارے ایئرو ڈائنیمک انجینئر بین ایونز نے اس چھ سالہ طویل تحقیق کا خلاصہ ’دی پاتھ ٹو پری ڈکٹیبلٹی‘ میں لکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر دوڑ پر ایئروڈائنامک کا تجربہ کریں گے اور صرف اس صورت میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جب انہیں اس بات کا پتا ہوتا ہے کہ کار زمین پر ہی رہے گی۔

کار کور روکنا مختلف ہوتا ہے کیونکہ جب ایک کار دوڑ رہی ہوتی ہے تو میں اسے روک سکتا ہوں، زیادہ رفتار تو کسی بھی وقت دی جا سکتی ہے۔

جب کار 1000 میل فی گھنٹی کی رفتار سے دوڑتی ہے تو اس صورت میں کار کا ٹریک کے آخر پر رکنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔

تیز رفتار کار کے لیے انتہائی اہم بات یہ ہے کہ یہ ٹریک کے اختتام پر رک سکتی ہے

،تصویر کا ذریعہBLOODHOUND SSC

،تصویر کا کیپشنتیز رفتار کار کے لیے انتہائی اہم بات یہ ہے کہ یہ ٹریک کے اختتام پر رک سکتی ہے

ٹریک بے شک ساڑھے پانچ میل دور ہو مگر کار ہر 3 اعشاریہ 6 سیکنڈ میں ایک میل کا فاصلہ طے کر رہی ہوتی ہے تو یہ کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔

بلڈ ہاؤنڈ میں رکنے کے لیے تین آپشن ہیں۔ پہلی جیٹ فائٹر کے انداز میں بنی بریکس جو 800 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے لگائی جا سکتی ہیں۔ اگر اس میں کوئی مسئلہ ہو تو متبادل حل پیراشوٹ بریک کا ہے جو 670 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر نو ٹن کی رگڑ پیدا کرتی ہے۔

اگر پراشوٹ میں مسئلہ ہو تو ایک اسی طرح کی بریک پیراشوٹ اور بھی ہے جو استعمال کی جا سکتی ہے۔

یہ ایئر بریک کا نظام جیٹ انجن کے تحت چلایا جا سکتا ہے۔

بلڈ ہاؤنڈ میں رکنے کے لیے تین آپشن ہیں

،تصویر کا ذریعہbloodhound ssc

،تصویر کا کیپشنبلڈ ہاؤنڈ میں رکنے کے لیے تین آپشن ہیں

اس کار کو 800 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر روکنے کے لیے انہیں یہ اہم ہے کہ آپ ایئر بریکس کتنی آہستہ لگاتے ہیں کیونکہ زیادہ تیزی سے روکنا دروازوں پر دباؤ ڈالے گا اور انہیں خراب کرے گا۔

بہت سست رفتاری سے یہ جلدی رک نہیں پائے گی اور اس کے علاوہ ایئر بریکس کبھی فیل نہیں ہو سکتی، یعنی اس بات کوئی امکان نہیں کہ ایئ بریکس کام کرنا چھوڑ دیں۔

دوسرے الفاظ میں اگر ہم الیکٹرانک یا ہائڈرولک طاقت کی بات کرتے ہیں تو اس صورت میں انہیں خودبخود لگنا ہو گا۔

کار جیٹ انجن AMAD گیئر باکس پر انحصار کرتی ہے جس میں انجن کے چلانے کے لیے سٹارٹر ٹربائن ہوتی ہے اور الیکٹریکل جنریٹر اور ہائیڈرالک پمپ اس کار کو طاقت فراہم کرے گی۔

بلڈ ہاؤنڈ کی انجینئرنگ ایک عام ریس کار کی طرح ہے مگر آپ اسے دس گنا کر لیں

،تصویر کا ذریعہbloodhound

،تصویر کا کیپشنبلڈ ہاؤنڈ کی انجینئرنگ ایک عام ریس کار کی طرح ہے مگر آپ اسے دس گنا کر لیں

بلڈ ہاؤنڈ کی انجینئرنگ ایک عام ریس کار کی طرح ہے مگر آپ اسے دس گنا کر لیں۔

اس کار کا وزن کم رکھنا بہت ضروری ہے اور اب مختلف کار ساز اس کار کے مختلف چھوٹے بڑے حصوں پر کام کرنا شروع کریں گے جبکہ ہوابازی کے ماہرین اس کے بڑے حصوں پر کام کریں گے جن میں اس کے پچھلا حصے کا پر سب سے اہم ہے۔