امریکہ: موٹاپا کم کرنے والی دوائی کی منظوری

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے نے تیرہ سالوں میں پہلی بار موٹاپا کم کرنے کے لیے ایک دوائی کی منظوری دی ہے۔
’بلویک‘ نامی دوائی کو ’ایرینا فارماسیوٹیکل ‘ نے تیار کیا ہے اور اسے موٹے یا وہ افراد جن کا وزن زیادہ ہو استعمال کر سکتے ہیں۔
اس دوائی کے استعمال سے ہر شخص اوسطً اپنا پانچ فیصد وزن کم کر سکے گا۔
واضح رہے کہ ’بلویک‘ کو سنہ دو ہزار دس میں ان خدشات کی بِنا پر رد کر دیاگیا تھا کیونکہ اس کے استعمال سے جانوروں میں رسولی پیدا ہو گئی تھی۔
ایرینا فارماسیوٹیکل نے اس دوائی کے بارے میں ’امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ (ایف ڈی اے) کو مذید مواد پیش کیا جس کے بعد ادارے نے اس کے استعمال سے انسانوں میں رسولی پیدا ہونے کے خطرے کو کم پایا۔
یہ دوائی سنہ دو ہزار تیرہ میں متعارف کروائی جائے گی۔
’بلویک‘ کے استعمال سے دماغ میں پیدا ہونے والے بھوک کے سگنلز رک جائیں گے جس سے مریضوں کو کم خوراک کھانے سے بھی بھوک محسوس نہیں ہو گی۔
ایف ڈی اے نے ’بلویک‘ کی بالغ موٹے افراد کے لیے منظوری دی ہے اور اسے موٹے یا وہ افراد جن کا وزن زیادہ ہو استعمال کر سکتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایف ڈی اے نے حاملہ خواتین کو ’بلویک‘ کے استعمال نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔







