سمارٹ فونز: سام سنگ کا ’ریکارڈ منافع‘

کمپنی گلیكسي سیریز کا تازہ ترین ورژن تین مئی کو بازار میں لانے والی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکمپنی گلیكسي سیریز کا تازہ ترین ورژن تین مئی کو بازار میں لانے والی ہے

سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی بدولت سال کی پہلی ساہ ماہی میں سام سنگ الیکٹرونکس کے منافع میں اکیاسی فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مارچ میں ختم ہوئی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ نے ساڑھے چار ڈالر بلین ڈالر کا منافع کمایا ہے۔

اس کامیابی کا سہرا سام سنگ کے گلیكسي سیریز کے موبائل فونز کی مقبولیت کے سر باندھا جا رہا ہے اور ان کی زیادہ فروخت کی بدولت ہی اب سام سنگ سمارٹ فون فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

اتنا ہی نہیں، سام سنگ، ٹی وی اور فلیٹ سکرین بنانے والی بھی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

سام سنگ کے سرمایہ کار تعلقات کے سربراہ رابرٹ يےي کا کہنا ہے، ہمیں اپنا منافع بڑھنے کی امید تھی مگر مقابلے میں بھی اضافہ ہوا ہے.

سام سنگ الیکٹرونکس کا کہنا ہے کہ اس کے آئی ٹی اور موبائل کمیونیکیشن ڈويژن نےگزشتہ سال کے مقابلے چھیاسی فیصد زیادہ منافع کمایا ہے۔ سام سنگ کا یہی شعبہ سمارٹ فون بناتا ہے۔

کمپنی گلیكسي سیریز کا تازہ ترین ورژن تین مئی کو بازار میں لانے والی ہے۔

میرٹج سكيورٹيز کے لی سي چیول کا کہنا ہے کہ ’سمارٹ فون کے بازار میں دو کھلاڑی ہیں، پہلا سام سنگ، دوسرا ایپل۔ گلیكسي کا نیا ماڈل مئی میں آ ہی رہا ہے، اس لیے سام سنگ کی فروخت بڑھتی ہی رہے گی‘۔

،تصویر کا ذریعہReuters

آنے والے برسوں میں دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی مانگ بڑھنے کی امید ہے اور تحقیقاتی فرم ايڈيسي نے پیشنگوئی کی ہے ہے کہ سنہ 2012 میں پینسٹھ کروڑ سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون کی مارکیٹ میں سام سنگ ایک مضبوط امیدوار ہے جس کی وجہ سے اس کا منافع اور مارکیٹ میں حصہ داری میں اضافہ ہوا ہے۔

سمارٹ فون کے تیزی سے ترقی کرتے بازار کو دیکھتے ہوئے دیگر کمپنیاں بھی نئے ماڈل لانا چاہتی ہیں تاکہ اس بازار میں اپنا حصہ بڑھا سکیں۔ سام سنگ کو امریکی کمپنی ایپل، فن لینڈ کی نوکیا اور تائیوان کی ایچ ٹي سي سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

اس ہفتے کی شروعات میں ہی ایپل نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سال کے پہلے تین مہینوں میں ساڑھے تین کروڑ آئی فون فروخت کیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جتنے مزید نئے موبائل مارکیٹ میں آئیں گے، صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے کمپنیوں کو ان کی قیمتیں بھی اتنی ہی کم کرنی ہوں گی جس کا اثر منافع پر بھی پڑے گا۔

ٹوگ ياگ سكيورٹيز کے بريان پارک کا کہنا ہے کہ ’ایپل کے آئی فون فائیو کے بازار میں آنے پر اس سال کے اواخر میں سام سنگ کے سمارٹ فونز کی فروخت پر اثر پڑ سکتا ہے‘۔