کافی جِلد کے سرطان کو روکنے میں مددگار

کافی

،تصویر کا ذریعہOther

،تصویر کا کیپشنکافی کے کینسر کے علاج سے تعلق پر اس سے پہلے بھی تحقیق کی گئی ہے۔

امریکی تحقیق کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ تیز دھوپ میں کافی کو جلد پر لگانے سے جلد کے سرطان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں چوہوں پر کیے کئے تجربات سے پتہ چلا ہے کہ کافی سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہے۔

<link type="page"><caption> کافی اور کینسر کے تعلق پر تحقیق</caption><url href="Filename: Χ http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2011/05/110511_coffee_breast_cancer_prevent_uk.shtml " platform="highweb"/></link>

جائزے کے مطابق کافی کے استعمال سے ٹیومر بننے میں کافی وقت لگا اور ان کی تعداد بھی بہت کم تھی۔

تاہم چند دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض دوسرے کینسرز پر کافی کے اس طرح استعمال سے ناخوشگوار نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں چوہوں پر کافی براہِ راست نہیں لگائی گئی بلکہ ان کے جینز کو تبدیل کر دیا گیا۔

کافی پروٹین میں شامل ہو کر ڈی این میں ہونے والے نقصان جسے ATR کہا جاتا ہے کی شناخت کرتی ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے چوہوں کے جینز میں کی جانے والی تبدیلی کی وجہ سے ان کی جلد میں کوئی ATR نہیں بنا۔

جینز میں تبدیلی کے بعد چوہوں کو چالیس ہفتوں کے دوران دن میں تین مرتبہ سورج کے تیز شعاعوں میں رکھا گیا۔

جن چوہوں میں اے ٹی آر نہیں بنا ان میں عام چوہوں کی نسبت ٹیومر تین ہفتوں بعد پیدا ہوا۔ انیس ہفتوں کے بعد انہی چوہوں میں عام چوہوں کی نسبت ٹیومرز انہتر فیصد کم تھے۔

تاہم مطالعے کے اختتام تک تمام چوہوں میں جلد کے کینسر کی ایک مخصوص قسم ضرور پائی گئی۔