شور سے بلڈ پریشر کا خدشہ

بلڈ پریشر
،تصویر کا کیپشنشور کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مسائل پیدا ہوتے ہیں

سوئیڈن کےایک جائزے کے مطابق شور والی سڑکوں کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

لنڈ یونیورسٹی کی ٹیم کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مغربی یورپ میں ہر روز اوسطاً ساٹھ ڈیسیبل شور برداشت کرنے والے چار میں سے ہر ایک شخص کو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غالباً شور کے سبب دباؤ بڑھتا ہے یا غالباً نیند میں خلل پڑنے سے بلڈ پریشر کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

تاہم برطانوی سائنسدانوں نے اس تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے لوگوں کی خوراک اور سگریٹ نوشی کو اہم وجہ مانا ہے۔

ماہرین نے تقریباً اٹھائیس ہزار لوگوں کی جانب سے بھرے کیے گئے سوال نامے اور ان کے ارد گرد کے ٹریفک شور کا جائزہ لیا انوائرمنٹل ہیلتھ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف تشویش کا باعث ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر سے دل کے امراض اور سٹروک کا خطرہ ہوتا ہے۔