ویاگرا کے خالق کا انتقال

ویاگرا دنیا بھر میں بہت مقبول ہے
،تصویر کا کیپشنویاگرا دنیا بھر میں بہت مقبول ہے

امریکہ میں صف اوّل کے سائنسدان جن کی تحقیق کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ’ویاگرا‘ گولیاں بنانے میں مدد ملی تھی بانوے سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

رابرٹ فرشگوٹ کے خاندان والوں نے کہا کہ ان کا انتقال امریکی ریاست سی ایٹل میں ہوا اور ان کی عمر بانوے برس تھی۔

رابرٹ فرشگوٹ کوانیس سو اٹھانوے میں ان کی تحقیق پر، جس میں نائٹرک آکسائڈ گیس کی انسانی قلب اور گردش خون کے نظام میں اہمیت کا پتہ چلایا گیا تھا، مشترکہ نوبل انعام دیا گیا تھا۔

یہ دریافت کہ یہ گیس خون کی شریانوں کو کھولنے میں ایک اہم عنصر ہے، ویاگرا کیا تیاری میں انتہائی مدد گار ثابت ہوئی۔