کیا آپ نے کبھی ایسا سمندر دیکھا ہے؟

طوفانوں میں گھرے لائٹ ہاؤس سے صبح سویرے پرسکون سمندر میں تیراکی تک۔ برطانوی سمندروں کے مناظر دیکھیے

A ship is capsized against a long wooden pier at Cart Gap, Norfolk

،تصویر کا ذریعہChris Herring

،تصویر کا کیپشناس انعام یافتہ تصویر میں کرس ہیرنگ نے نورفوک کے ساحل پر خشکی پر چڑھ آنے والی کشتی کو عکس بند کیا ہے۔ انھوں نے اپنی تصویر کا عنوان 'آخر تک بقا کی جنگ' رکھا ہے
The Seaham lighthouse is surrounded by waves and the sea

،تصویر کا ذریعہOwen Humphreys

،تصویر کا کیپشناوئن ہمفری کی اس تصویر میں ڈرہم کا سیہم لائٹ ہاؤس طوفانی لہروں میں گھرا دیکھا جا سکتا ہے
Two fishermen on board the Guardian Angell boat in the Shetlands

،تصویر کا ذریعہGareth Easton

،تصویر کا کیپشنگیرتھ ایسٹن نے لی اوڈی کی یہ تصویر اس وقت اتاری جب وہ اپنے ٹرالر گارڈیئن اینجل پر وائٹ فش پکڑ رہے تھے۔ یہ تصویر جزائر شٹ لینڈ سے 30 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں بنائی گئی۔
A fisherman looks out over a lighthouse on the coast of Anglesey in North Wales

،تصویر کا ذریعہRob Amsbury

،تصویر کا کیپشنراب ایمسبری کی تصویر 'کلیئر کمیونیکیشن' کا موضوع شمالی ویلز میں اینگلیسی کا ساؤتھ سٹیک لائٹ ہاؤس تھا
A woman has an early morning swim in the sea with cliffs behind her

،تصویر کا ذریعہTeri Pengilley

،تصویر کا کیپشن13 سالہ لوسی صبح پانچ بچے ڈوور کے ساحل کے قریب تیراکی کر رہی ہے۔ وہ 'سی گالز' نامی گروپ کا حصہ ہیں۔ 13 سے 14 سال کی ان چھ لڑکیوں نے جولائی میں ایک ریلے ٹیم کے طور پر رودبادِ انگلستان کو عبور کیا۔ لوسی کی یہ تصویر ٹیری پینگیلی نے کھینچی۔
A view under the Old Pier in Aberdour, Fife, Scotland.

،تصویر کا ذریعہCraig Scott

،تصویر کا کیپشنکریگ سکاٹ نے یہ تصویر ایبرڈور، فائف میں ایک پرانی گودی کے نیچے ایک پتھریلے ساحل پر لی
A ship in the Bay of Biscay off the Western coast of France

،تصویر کا ذریعہJohn Roberts

،تصویر کا کیپشنگرین آئل نامی یہ کشتی فرانس کے جنوبی ساحلی علاقے میں خلیج بسکنی میں ٹیونا کا شکار کر رہی ہے۔ جان رابرٹ نے علی الصبح یہ تصویر کھینچی
Two fishermen look out to sea

،تصویر کا ذریعہDave Agnelli

،تصویر کا کیپشنڈیو ایگنیلی نے اپنے دو رکنی عملے کی یہ تصویر گنزری کے ساحل سے کچھ دور کھینچی جب وہ ایمی بلیو نامی فشنگ ٹرالر پر سوار تھے
A ship lies at Clift Sound beach

،تصویر کا ذریعہIan Reid

،تصویر کا کیپشنفروٹ فل بو جزائر شٹ لینڈ کے ماہی گیروں کی ایک کشتی تھی۔ فوٹوگرافر ایئن ریڈ کا کہنا ہے کہ اس کشتی کو 1980 کی دہائی میں کلفٹ ساؤنڈ کے ساحل پر مرمت کے لیے لایا گیا لیکن بحالی کا یہ کام کبھی ہو نہ سکا اور یہ تب سے وہیں موجود ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔