آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
وھیل جو ’ہیلو‘ اور ’بائی بائی‘ کہہ سکتی ہے
ایک کِلر وھیل ’ہیلو‘ اور ’بائی بائی' جیسے الفاظ بول سکتی ہے، اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنی نسل کا واحد جانور ہے جو انسانی آواز کی نقل اتار سکتا ہے۔
اس وھیل نے یہ الفاظ فرانس کے ایک پارک میں اپنے ٹرینر سے سیکھے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مادہ وھیل 'ایمی' اور 'ون ٹو تھری' بھی کہہ سکتی ہے۔
وھیل ایسا جانور ہے جو کوئی آواز سن کر اس کی نقل اتار سکتا ہے۔
سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے ڈاکٹر جوزف کال نے کہا: ’ممالیہ جانور میں یہ بات بہت شاذ و نادر ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ خشکی کے ممالیہ جانوروں کے مقابلے پر پانی کی ممالیہ زیادہ آسانی سے ایسا کر سکتے ہیں۔‘
سائنس دانوں نے یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ آیا دوسری کِلر وھیلز بھی آواز کی نقالی کر سکتی ہیں۔ انھوں نے فرانس کے ایک میرین پارک میں وکی نامی وھیل پر تحقیق شروع کر دی۔
اس وھیل کو انسانی زبان کے الفاظ سکھائے گئے اور اس نے انھیں ادا کرنا سیکھ لیا۔
کلر وھیل گروہوں میں رہتی ہے اور وہ اپنی نوع کے دوسرے جانوروں کے ’لہجے‘ کی نقل کر سکتی ہے۔
ڈاکٹر کال نے کہا: ’جس کلر پر وھیل ہم نے تحقیق کی، وہ دوسری وھیلوں کے علاوہ انسانی آواز کی نقل بھی اتار سکتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کلر وھیل دوسری وھیلوں کے لہجوں کی نقل اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آواز کی نقالی میں انسان ماہر ہے، البتہ دوسرے جانوروں میں یہ صلاحیت شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
ڈولفن اور بیلوگا وھیل بھی آواز کی نقالی کر سکتی ہیں، جب کہ بعض پرندے بھی انسانی آواز کی نقل اتار سکتے ہیں۔