ڈیٹرائٹ کار شو کی چار اہم باتیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, نیٹلی شیرمین
- عہدہ, بزنس رپورٹر، ڈیٹرائٹ
امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں منعقدہ شمالی امریکہ کے سب سے برے آٹو شو میں مختلف کمپنیوں نے اپنی جدید ترین موٹر گاڑیوں، ٹرک اور برقی گاڑیوں کی نمائش کی۔
یہاں مستقبل کی کانسیپٹ کار سے لے کر آج استعمال ہونے والی کاروں کی چند نمایاں باتیں پیش کی جا رہی ہیں۔
ہیڈ لائٹس میں نیا پن
اب ایس یو وی اور ٹرک نمایاں گرلز اور پتلی ہیڈ لائٹس کے ساتھ بازار میں اتریں گی۔ پتلی اور قدرے چھوٹی ہیڈلائٹس جدید گاڑیوں میں ہونے والی واضح تبدیلیاں ہیں اور یہ ایل ای ڈی لائٹنگ کی نئی ٹیکنالوجی کے آمد کا نتیجہ ہیں۔

نئی لائٹس زیادہ طاقتور ہیں اور ان کی کم ہوتی ہوئی قیمت کے سبب کمپنیوں کو ان کے سائز کو کم کرنے اور ان کے مختلف ڈیزائن تیار کرنے میں زیادہ آزادی حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پیچھے کی لائٹس کے تعلق سے شیوی سلوریڈو ٹرک میں انگریزی حرف سی کی شکل کی لائٹ آئی ہے جبکہ مرسیڈیز اپنی ہر درجے کی کاروں کے لیے مخصوص لائٹس کا استعمال کرتی ہے جبکہ بی ایم ڈبلیو نے ایک نئي مینی گاڑی پیش کی ہے جس کے پیچھے برطانیہ کا پرچم یونین جیک ہے۔
بی ایم ڈبلیو کے ایک اہلکار نکولس پیٹر نے کہا: 'یہ ڈیزائن اچھا ہے اور گاہک اسے پسند کریں گے اور یہ ڈیزائن لوگوں کو کار خریدنے کے لیے تحریک فراہم کرے گا۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
چینی مستقبل؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چین کی سرکردہ کار کمپنیوں میں سے ایک سی اے جی نے لگاتار چوتھے سال کار آٹو شو میں شرکت کی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ ان کی توجہ امریکی بازار پر ہے جہاں وہ اپنی کار کی فروخت آئندہ سال سنہ 2019 کے آخر سے شروع کرنے والی ہے۔ پہلے کمپنی نے اسے سنہ 2017 میں بازار میں معتارف کرانے کا ہدف رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
رواں سال کے شو میں کمپنی نے سائنس فکشن سے متاثر ہو کر ایک کانسیپٹ کار کی نمائش کی جو کہ دو سیٹوں والی ہے اور اس کے دروازے اوپر کی طرح کھلتے ہیں اور کھڑکیوں پر سکرین ہے اور ایک دھند میں کام کرنے والا لیمپ ہے جسے علیحدہ کر کے فلیش لائٹ کا کام لیا جا سکتا ہے۔
امریکہ کو پھر سے عظیم بنانا؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کئی کمپنیوں نے امریکہ میں توسیع کا اعلان کیا ہے اور اس خبر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'سب سے پہلے امریکہ' کے نعرے کے درمیان زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
بی ایم ڈبلیو نے اس رجحان کو جاری رکھتے ہوئے جنوبی کیرولینا کے سپارٹن برگ کے اپنے پلانٹ میں سنہ 2021 تک اضافی 60 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے اور تعلیم و تربیت پر 20 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
نکولس پیٹر نے کہا: ہم امریکہ کو اپنا دوسرا گھر کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور اس عظیم ملک میں 70 ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں۔
پرانے ڈیزائن

،تصویر کا ذریعہGetty Images
رواں سال کے آٹو شو میں امریکہ اور یورپی ممالک کی کاریں بنانے والی کمپنیوں نے ماضی کے ماڈلز کو جدید انداز میں متعارف کرایا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
شیوی اپنی سلوریڈو ٹرک کا صد سالہ جشن منا رہی ہے۔ امریکہ میں فورڈ نے پھر رینجر کو حیات نو بخشی ہے جو کہ پہلے سے ہی بیرون کے بازار میں دستیاب ہے۔ کمپنی نے سنہ 1068 کی فلم بلیٹ سے اپنی نئی سپورٹس کار کی ترغیب حاصل کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
مرسیڈیز بنز نے اپنی جی کلاس ایس یو بی ڈیلکس کو نئی انجینیئرنگ سے ہمکنار کیا ہے اور اس کے لیے نئےسسپنشن، سٹیئرنگ اور سیفٹی نظام لگایا ہے جبکہ سنہ 1979 کے پرانے پوکس جیسے لک کو برقرار رکھا ہے۔
۔










