گلابی قوس قزح یا فریب نظر؟

مغربی انگلینڈ میں پیر کی شام کو ایک منفرد 'گلابی قوس قزح' نظر آئی۔ یہ منظر برسٹل، ٹانٹن اور يیٹ میں سامنے آیا جسے کسی نے 'حیرت انگیز' تو کسی نے 'فریب نظر' کہا۔

قوس قزح

،تصویر کا ذریعہSARAH AGGETT

،تصویر کا کیپشنقوس قزح کی یہ تصویر سارہ ایبٹ نے بھیجی ہے

ماہرین نے گلابی نظر آنے والے قوس قزح کو 'فریب نظر' سے تعبیر کیا ہے۔

قوس قزح

،تصویر کا ذریعہBRISTOL HARBOUR

،تصویر کا کیپشنجبکہ یہ تصویر برسٹل ہاربر پر لی گئی ہے

جن لوگوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کیا انھوں نے بی بی سی پوائنٹ ویسٹ کے فیس بک صفحے پر اس قوس قزح بارے میں 'حیرت انگیز' اور 'خوبصورت' جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔

قوس قزح

،تصویر کا ذریعہNIKKI HAASZ

،تصویر کا کیپشننکی ہاسز نے یہ تصویر چیو میگنا میں لی

بی بی سی پر موسم کی خبریں پیش کرنے والے سیمون کنگ نے کہا کہ اس منظر کو کوئی مخصوص نام نہیں دیا گیا ہے۔ اس دوران ایک عام قوس قزح اور غروب آفتاب کے گلابی منظر کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

قوس قزح

،تصویر کا ذریعہCHLOE EDWARDS

،تصویر کا کیپشنٹنٹن میں آسمان گہرے گلابی رنگ کا ہو گیا تھا، جیسا کہ كلوئی ایڈورڈ کی اس تصویر میں نظر آ رہا ہے

میٹ گیملن نے کہا: 'ہمیں ایک معمول کے مطابق نظر آنے والی قوس قزح نظر آئی جو کہ ہوا میں موجود پانی کی بوندوں کے سبب سورج کی کرنوں کو مختلف رنگوں میں ظاہر کرتا ہے۔'

قوس قزح

،تصویر کا ذریعہCHLOE EDWARDS

،تصویر کا کیپشنٹنٹن میں آسمان گہرے گلابی رنگ کا ہو گیا تھا، جیسا کہ كلوئی ایڈورڈ کی اس تصویر میں نظر آ رہا ہے