گرین لینڈ میں سونامی سے مکانات بہہ گئے: تصاویر
گرین لینڈ کے مغربی ساحل پر اتوار کو آنے والے زلزلے کی شدت توچار تھی تاہم اس کے نتیجے میں اٹھنے والی سمندری لہر کئی مکانات کو بہا لے گئی۔ اس واقعے میں کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سرچ اور رسیکیو مشن کی ذمہ دار جوائنٹ آرکٹک کمانڈ نے اس سونامی سے ہونے والے نقصان کی تصاویر شائع کی ہیں۔ کمانڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور تنبیہ کی ہے کہ اس قسم کے مزید واقعات ہو سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPalle Lauritsen
شمال مغربی گرین لینڈ میں زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کے باعث مکانات ڈوب گئے اور بہہ گئے۔

،تصویر کا ذریعہPalle Lauritsen
چار افراد کے لاپتہ افراد ہونے کی اطلاع پر تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہPalle Lauritsen
اس علاقے سے 39 افراد کو منتقل کیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPalle Lauritsen
ایک اندازے کے مطابق چھوٹے سے گاؤں میں 11 مکانات بہہ گئے۔

،تصویر کا ذریعہPalle Lauritsen
حکام کا کہنا ہے کہ یہ سونامی چار شدت کے زلزلے کے باعث آئی اور اس علاقے میں ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہSteffen Fog
پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہSteffen Fog
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ میں زلزلہ آنا غیر معمولی ہے اور تنبیہ کی کہ آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔
۔









