میانمار میں 17 کروڑ ڈالر کا قیمتی پتھر دریافت

،تصویر کا ذریعہEPA
میانمار یعنی برما میں ایک بہت بڑا قیمتی پتھر جیڈ یعنی سنگِ سبز ملا ہے جسے کان کنوں نے کھود کر نکالا ہے۔
یہ پتھر 175 ٹن وزنی ہے اور اس کی اونچائی 14 فٹ جبکہ لمبائی 19 فٹ ہے۔
اس کی قیمت کا تخمینہ تقریباً 17 کروڑ امریکی ڈالر کا لگایا گیا ہے۔
یہ میانمار کے شمالی صوبے کاچن کی ایک کان سے ملا ہے۔
خیال رہے کہ اس صوبے میں جیڈ بہت ملتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
میانمار دنیا میں بہترین جیڈ پتھر فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
جبکہ جیڈ کی صنعت اس ملک کی تقریباً نصف جی ڈی پی یعنی مجموعی ملکی پیدار کا نصف حصہ ہے۔
جیڈ ہلکے سبز رنگ کا نیم شفاف پتھر ہے جسے ہم عرف عام میں سنگِ سبز کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے آر پار نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کا سب سے بڑا اور قریبی بازار چین ہے جہاں اسے 'سنگ بہشت' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP Getty







