چینی تحقیق چاول کی پیداوار بڑھا سکتی ہے

چینی سائنسدانوں کی ایک تحقیق پاکستان کی باسمتی چاول کی پیداوار میں چودہ فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ژنہووا کے مطابق سائنسدان فو ژیانگدونگ نے چائنیز اکاڈمی آف سائنسز میں اپنے ساتھی محقیقین کے ساتھ جی ڈبلیو آٹھ نامی ایک ایسے جین کی شناخت کی ہےجس سے باسمتی چاول کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے اور پیداوار بھی بڑھ جاتی ہے۔

تحقیق کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تجویز کردہ طریقے سے چاول کے معیار میں کوئی کمی نہیں آتی۔

پاکستان کے باسمتی چاول دنیا بھر میں اپنے بہترین معیار کی وجہ سے معروف ہیں۔