اسرائیلی فوج کے اعلی افسر کے خلاف کارروائی
اسرائیل فوج کے ایک اعلی اہلکار کو فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے ڈنمارک کے ایک شہری کے منہ پر رائفل کا دستہ مارنے پر اس کو عہدے سے علیحدہ کر دیا گیا۔
اسرائیل فوج کی طرف سے لیفٹینٹ کرن شلوم ایزنر کے خلاف یہ کارروائی ایک ویب سائٹ پر ایک ویڈیو کے شائع ہونے کے بعد کی گئی جس میں انھیں ڈنمارک کے ایک فلسطینیوں سے ہمدردی رکھنے والے شخص کے منہ ہر رائفل کا دستہ مارتے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔
اسرائیل فوج کرنل کو ڈپٹی ڈوژن کمانڈر کے عہدے سے علیحدہ کر دیا گیا اور دو برس تک ان کی ترقی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ واقع ہفتے کو وادی اردن میں پیش آیا جب احتجاج کے طور پر ایک سائیکل ریس منعقد کی جا رہی تھی۔
اسرائیل کی افواج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اخلاقی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔



