دنیا کے طاقتور ملک امریکہ کا اگلا صدر کسے بننا چاہیے؟ وائٹ ہاؤس کے لیے دوڑ ڈیموکریٹ پارٹی کے سیاہ فام امیدوار باراک اُبامہ جیتیں گے یا پھر ریپبلیکن امیدوار جان مکین؟ امریکہ کے لیے اور دنیا کے لیے کس امیدوار سے کچھ بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے؟ پیر تین نومبر کے سیربین میں دنیا بھر سے بی بی سی اردو سروس کے سامعین انہیں سوالوں پر اظہارِ خیال کریں گے۔ آپ اگر امریکہ میں ہیں اور ان انتخابات میں ووٹ دینے جا رہے ہیں تو ہمیں اپنی رائے، اپنے شہر کا نام اور فون نمبر ضرور لکھ بھیجیے۔ اگر آپ امریکہ سے باہر رہتے ہیں اور ان انتخابات میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں، تو بھی ہمیں اپنی رائے اور نمبر بھیجیے۔ ٹاکنگ پوائنٹ پروگرام کے ذریعے بی بی سی اردو سننے والے اپنی رائے دوسرے لاکھوں سامعین تک پہنچاتے ہیں۔ پروگرام میں آپ کو شاملِ گفتگو کرنے کے لیے ہم آپ سے خود فون پر رابطہ کریں گے۔ |