BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 September, 2008, 04:13 GMT 09:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی ساحل پر تیل نکالنےکا قانون
امریکی ساحل سمندر سے تیل نکالنے پر پابندی ہے
امریکہ کے ایوان نمائندگان نے امریکہ کے ساحل پر تیل کے ذخائر سے تیل نکالنے پر ستائیس سال قبل لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کے لیے ایک قانون کی منظوری دی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے تیار کیئے گئے اس مفصل انرجی پیکج کے تحت امریکی ساحل سےاسی کلو میٹر اور ایک سو ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے کے درمیان تیل کی تلاش کے لیے کھدائی کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈیموکریٹ ماضی میں امریکی ساحل پر تیل کی تلاش میں کھدائی کے مخالف رہے ہیں۔

سرکاری اندازوں کے مطابق نوئے فیصد تیل کے ذخائر امریکی ساحل سے اسی کلو میٹر اندر موجود ہیں اور اس نئے قانون کے تحت تیل نکالنے کی کوششوں سے محفوظ رہیں گے۔

ریپبلکن پارٹی نے اس قانون کو ایک سیاسی بہانہ قرار دیا تاکہ ڈیموکریٹ ایک ایسے موقعہ پرجب تیل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں تیل کی تلاش کے کام کے حامی ہونے کا تاثر دے سکیں۔

ان کے خیال میں اس سے تیل کی پیداوار میں کوئی خطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد