BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 May, 2008, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برما: طوفان سے سینکڑوں ہلاک
برما
عینی شاہدین کے مطابق رنگون کی گلیاں ملبے سے بھری پڑی ہيں
برما کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملک ميں آنے والے سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 350 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہزاروں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایک سو نوے کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والے اس طوفان نے ملک کے ایراوڈی، رنگون، باگو اور مون علاقے میں زبردست تباہی مچائی ہے۔

فوج اور پولیس کے اہلکار امدادی کاروائیوں ميں مصروف ہیں جبکہ برمی حکومت نے دارالحکومت رنگون اور ایراوڈی سمیت چار علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

سمندری طوفان کا سب سے زيادہ اثر ایراوڈی طاس کے علاقے میں ہوا ہے جہاں ایک ضلع میں تین چوتھائي عمارتیں مسمار ہوگئی ہيں۔ اطلاعات ہیں کہ لبوٹا کے قصبے میں پچھہتر فیصد مکانات زمیں بوس ہو چکے ہیں جبکہ بیس فیصد مکانوں کی چھتیں تباہ ہوئیں۔ جزیرۂ ہائنجی میں پچھہتر فی صد مکانات کی چھتیں اُڑ گئی ہیں اور بیس فیصد مکانات گر گئے ہیں۔

رنگون میں بجلی اور پانی کی فراہم معطل ہے، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی لائنیں منقطع ہوگئی ہيں اور گلیاں ملبے سے بھری پڑی ہيں۔ ٹیلیفونک رابطے منقطع ہونے کے سبب نقصانات کے اصل تخمینے کا اندازہ لگانے ميں مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق رنگون کی بندرگاہ میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار کشتیاں بھی ڈوب گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک کے انتھونی کریگ کا کہنا ہے کہ رنگون میں پکی عمارتوں کو پنچنے والے نقصان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دوسرے علاقوں میں نقصان زیادہ ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے تیار ہے اور ان کے پاس اپنے جہاز موجود ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں کر سکتے جب تک کہ برما کی حکومت ان سے امداد کی درخواست نہ کرے۔

رنگون میں برما کے ایک باشندے یوزانا پلازا کا کہنا ہے کہ’ سب کچھ بکھر گيا، گھروں کے چھتیں اور ڈش اینٹینا اڑ گئے، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور سڑکوں سے بل بورڈ اکھڑ کر کہیں دور جا گرے ہيں‘۔

’نرگس‘ نامی یہ طوفان اب تھائی لینڈ کی جانب مڑ گيا ہے جہاں طوفان کی آمد سے پہلے ہی لوگوں کو خبردار کردیا گيا ہے۔ حالانکہ طوفان کے کمزور پڑنے کی اطلاع ہے۔

طوفان طوفان سے تباہی
بنگلہ دیش میں طوفان اور تباہی
طوفان کی تباہ کاریاں
امریکی ریاست کنساس کے قصبے میں تباہی
سمندری طوفان کی آمدپانی سےزندگی تہ و بالا
شدید سمندری طوفان سے جمائکہ کا نظام درہم برہم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد