ایران:’ کینیڈین سفیر ملک بدر‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا کے وزیرِ خارجہ میکسم برنیئر کے مطابق ایران نے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ وزیرِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق’ کینیڈا حکومتِ ایران کی جانب سے ہمارے سفیر کو تہران چھوڑنے کا حکم دیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے جس کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی‘۔ بیان کے مطابق سفیر کے واپس بھیجے جانے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب کینیڈا نے اپنے ملک کے لیے ایرانی سفارتی نمائندے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ وزیرِ خارجہ کے مطابق’ ہمیشہ کی طرح کینیڈا ایرانی سفیر کو قبول کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ کسی مناسب امیدوار کو یہ ذمہ داری سونپی جائے‘۔ کینیڈا اور ایران کے تعلقات میں تناؤ سنہ 2003 میں اس وقت پیدا ہوا تھا جب ایرانی پولیس کی حراست میں ایک ایرانی نژاد کینیڈین صحافی زہرہ کاظمی کی موت واقع ہوئی تھی۔ زہرہ کو جون سنہ 2003 میں ایرانی دارالحکومت کے شمال میں ایون نامی جیل کے باہر تصویریں لیتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ ایرانی سپریم کورٹ نے زہرہ کاظمی کی ہلاکت کی از سرِ نو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں ایک ایرانی خفیہ ایجنٹ محمد رضا احمدی سنہ 2004 میں نیم ارادی قتل کے الزام سے بری ہو گیا تھا۔ | اسی بارے میں ایرانی ایجنٹ زہرہ کاظمی قتل سے بری 24 July, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||