BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 July, 2004, 18:08 GMT 23:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایرانی ایجنٹ زہرہ کاظمی قتل سے بری
زہر کاظمی
زہرا کاظمی کے فرزند ان کی تصویر لیے احتجاج کر رہے ہیں
ایک ایرانی عدالت نے ایرانی خفیہ کے ایک کارندے کو ایرانی کینیڈین فوٹوگرافر زہرہ کاظمی کے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔

زہرہ کاظمی اس وقت ہلاک ہو گئی تھیں جب وہ ایرانی خفیہ ادارے کی حراست میں تھیں۔

ان کی ہلاکت کا واقعہ گزشتہ سال پیش آیا تھااور انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ایک تہران میں ایک جیل کی تصاویر اتار رہی تھیں۔

زہرہ کاظمی کے وکیل محمد علی دادخان نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ عدالت کو خفیہ کے ایجنٹ محمد رضا اقدام احمدی کے خلاف ثبوت ناکافی محسوس ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب ایرانی حکومت اصل قاتل کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔

مسز کاظمی کے اہلِ خانہ نے اس سے پہلے کہہ چکے کہ زہرہ کی موت ایرانی محکمۂ انصاف کے ایک اعلیٰ اہلکار کی ضرب کے نتیجے میں سر پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے واقع ہوئی۔

اس مقدمے کے نتیجے میں ایران اور کینیڈا کے مابین سفارتی تنازع بھی پیدا ہو گیا تھا اور یورپی یونین نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد