’تارکین وطن کے بِل پر اتفاق خوش آئند‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جارج بش نے سینٹ میں اس بِل پر اتفاق ہو جانے کو خوش آمدید کہا ہے جس کے تحت امریکہ کے ایک کروڑ بیس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو مستقل شہریت ملنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ صدر بش کا کہنا تھا ’بِل کے مسودے میں دونوں رویوں عام معافی اور عداوت سے بچا گیا ہے‘۔ انہوں نے سینٹ سے کہا کہ وہ اس بِل کو منظور کر دے۔ اس بِل کے منظور ہونے پر امریکہ میں کام کرنے والے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن، جن کا زیادہ تر تعلق میکسیکو اور لاطینی امریکہ کے دوسرے ممالک سے ہے، امریکی شہریت کے امیدوار بن سکیں گے۔
تاہم امریکی شہریت کے اہل ہونے کے لیے انہیں ویزا فیس اور پانچ ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔ تارکینِ وطن کے اس بِل کے تحت پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس میں ہنرمندوں اور تعلیم یافتہ لوگوں کو اہمیت دی جائے گی۔ اس بِل کے تحت امریکی ویزا حاصل کرنے والوں کو مستقل شہریت کے لیے آٹھ سے تیرہ سال تک انتظار کرنا ہوگا۔ امریکی سینٹ اگلے ہفتے سے اس بل پر بحث شروع کرے گی۔ |
اسی بارے میں آسٹریلیا انگریزی ٹیسٹ لے گا23 September, 2006 | آس پاس امیگریشن بِل پر اتفاق کی امید12 May, 2006 | آس پاس امریکہ: تارکین وطن کا بائیکاٹ ڈے 01 May, 2006 | آس پاس امریکہ کے بیس شہروں میں مظاہرے11 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||