’بنگلہ دیش پاکستان نہیں ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے سیاسی حالات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے نگراں حکمراں بھول گئے ہیں کہ ’بنگلہ دیش، پاکستان نہیں ہے‘۔ بنگلہ دیش کے عوام بہت باشعور ہیں اور بنگلہ دیش پاکستان کی طرح ایک جاگیردارانہ معاشرہ نہیں ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے یہ بات بی بی سی اردو سروس سے ایک انٹرویو میں کی۔ بنگلہ دیش واپسی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک دن بھی زیادہ اپنے عوام اور ملک سے دور رہنا نہیں چاہتیں اور انہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد بنگلہ دیش لوٹ جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ لندن میں رہ کر عالمی رائے عامہ کو ہموار کریں گی تاکہ ان کی جلدوطن واپسی مکمن ہو سکے۔ انہوں نے اپنی جبری ملک بدری کو غیر اخلاقی، غیر قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اپنے ’دیش‘ واپس لوٹیں گی۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ انہیں بنگلہ دیش کے عوام پر پورا بھروسہ ہے اور وہ نگراں حکومت کہ اس اقدام پر تشویش کا شکار ہیں۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کچھ عناصر پاکستان کی تقلید کرنےکی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ یہ پاکستان نہیں ہے۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے بانی کی صاحبزادی ہیں، سابق وزیر اعظم اور چارمرتبہ پارلیمان کی منتخب رکن رہ چکی ہیں اور انہیں بنگلہ دیش واپس جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں وہ باہر رہ کر بنگلہ دیش میں عوامی رائے عامہ کس طرح ہموار کر سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بنگلہ دیش کی ایک بڑی جماعت ہے اور اس کی باقاعدہ تنظیم موجود ہے اور وہ اس کے ذریعے نگراں حکومت پر عوامی دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گی۔ برٹش ایئر ویز کی طرف سے انہیں ڈھاکہ پرواز پر سوار ہونے سے روکنے کے بارے میں انہوں نےکہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے برٹش فضائی کمپنی کو ایک تحریری ہدایت بھیجی تھی کہ اگر وہ ڈھاکہ جانے والی پرواز پر سوار ہوئیں تو اس پرواز کو ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر اترنے نہیں دیا جائے گا۔ اپنی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بارے میں انہوں نےکہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کے خلاف پورا کیس ہی جھوٹا ہے اور دیش واپس جا کر ان الزامات کا سامنا کرنا چاہتی ہیں۔ | اسی بارے میں وطن ضرور جاؤں گی: حسینہ 19 April, 2007 | آس پاس خالدہ کے دوسرے بیٹے بھی گرفتار16 April, 2007 | آس پاس ’جیل قبول ہے جلاوطنی نہیں‘22 April, 2007 | آس پاس ڈکٹیٹر شپ نہیں مانتے: شیخ حسینہ21 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||