BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 February, 2007, 01:00 GMT 06:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دیوارِ چین کتنی لمبی ہے؟
دیوارِ چین
ایک اندازے کے مطابق اس دیوار کی لمبائی پانچ ہزار کلومیٹر ہے
چین میں محققین نے دیوارِ چین کی لمبائی ناپنے کے لیے دیوار کا مفصل سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے ژن ہوا کے مطابق مئی میں شروع ہونے والا یہ سروے چار سال تک جاری رہے گا اور اس میں دیوار کی پیمائش کے علاوہ اس کا صحیح راستہ بھی متعین کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ سروے کے دوران ان فصیلوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جو چینی سلطنت کی شمالی سرحد کی حفاظت کے لیے تعمیر کی گئی تھیں۔

دیوارِ چین دنیا میں انسانی ہاتھوں سے ہونے والا سب سے بڑا تعمیراتی کام ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس کی لمبائی پانچ ہزار کلومیٹر ہے۔

دیوار کے سروے کا کام ثقافتی ورثے کی سرکاری اتھارٹی محکمۂ سروے کے ساتھ مل کر کرے گی اور اس میں تیرہ صوبوں، خطوں اور میونسپلٹیز کے حکام حصہ لیں گے۔

دیوارِ چین کو سنہ 1987 میں یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد