BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 January, 2007, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
2006 کی’ٹاپ سٹوریز‘
 سٹیو ارون
سٹیو ارون کی موت کی خبر سال کی اہم ترین خبروں سے ایک تھی
فن و ثقافت کی دنیا کے لیے سنہ 2006 کافی ہلچل بھرا رہا۔ ہم یہاں آپ کے لیے گزشتہ بارہ مہینوں میں بی بی سی نیوز کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی چند خبریں پیش کر رہے ہیں۔

’ کروکوڈائل ہنٹر‘ کی موت
جنگلی حیات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی شخصیت اور ٹی وی میزبان سٹیو ارون کی موت کی خبر سال کی اہم ترین خبروں سے ایک تھی۔44 سالہ سٹیو آبی حیات پر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سٹنگ رے نامی مچھلی کا شکار بنے۔ ان کی ہلاکت کی ابتدائی خبر 35 لاکھ مرتبہ پڑھی گئی۔

ٹی وی میزبان کے زخمی ہونے کی خبر

ہیمنڈ عالی ریکارڈ بناتے ہوئے زخمی ہوئے تھے

گاڑیوں کے حوالے سے مشہور پروگرام’ٹاپ گیئر‘ کے میزبان رچرڈ ہیمنڈ کے زخمی ہونے کی خبر بھی کافی اہم رہی۔ ہیمنڈ تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم ہیمنڈ کی تیزرفتاری ان کی صحتیابی میں بھی ان کے ساتھ رہی اور اب 2007 میں وہ دوبارہ اپنے شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔

بینکسی کی البم
گلوکار بینکسی کی جانب سے گلوکارہ پیرس ہلٹن کی سی ڈی کی ریمکس پیشکش بھی دنیائے انٹرٹینمنٹ کی ایک اہم خبر رہی۔

پال میکارٹنی اور ہیدر میلز کی جوڑی ٹوٹ گئی

پال میکارٹنی اور ہیدر ملز
سر پال مکارٹنی اور ان کی اہلیہ ہیدر ملز کے درمیان اختلافات بھی شہ سرخیوں میں رہے۔ مشہورگروپ بیٹلز کے رکن پال میکارٹنی نے ہیدر ملز سے چار برس قبل شادی کی تھی اور ان دونوں نے علیحدگی کی وجہ’ذاتی زندگیوں میں مستقل مداخلت‘ قرار دی۔

آسکر ’ کریش‘ کے نام
فلمی دنیا کے معتبر ترین اعزاز آسکر کی خبر سال کی اہم خبروں میں سے ایک ہوتی ہے۔ 2006 میں ’بروک بیک ماؤنٹین‘ نامی فلم کو ناقدین اس اعزاز کا حقدار مان رہے تھے تاہم نسلی امتیاز پر مبنی امریکی فلم’ کریش‘ اس ایوارڈ کی حقدار قرار پائی۔

ٹوکیو میں برٹنی کی برہنہ تصویر

برٹنی کی برہنہ تصویر’بازار‘ نامی جریدے میں چھپی
گلوکارہ برٹنی سپیئرز ہمیشہ ہی توجہ کا مرکز رہی ہیں اور ایسا ہی تب ہوا جب ٹوکیو میں زیرِ زمین ریلوے سٹیشن پر ان کی برہنہ تصویر کا پوسٹر لگانے پر پابندی ہٹا لی گئی۔ یہ خبر بھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں سے ایک تھی۔

ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی شادی
جہاں تک ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کا تعلق ہے تو ان کی ذاتی زندگی کے متعلق لوگوں میں کافی دلچسپی رہتی ہے۔ ایسا ہی معاملہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی شادی کا تھا جو اٹلی کے ایک محل میں ہوئی۔ قارئین نے اس خبر میں بھی ب پناہ دلچسپی ظاہر کی۔

ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی شادی اٹلی میں ہوئی

گائے کیونے کی جگہ گائے گوما
بی بی سی نیوز 24 پر نام کی مشابہت کی وجہ سے ایک ایسے شخص کو آئی ٹی کے مسئلے پر ماہرانہ رائے کے لیے بلا لیا گیا جو کہ چینل کے دفتر میں نوکری کی تلاش میں آیا تھا۔ اس انٹرویو کے دوران گائےگوما نامی اس شخص کے چہرے کے تاثرات دیکھنے لائق تھے۔

اسی بارے میں
ہالی وڈ کے لیے 2006 کامیاب سال
29 December, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد