BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 December, 2006, 05:43 GMT 10:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ بھارت جوہری معاہدہ
بش
صدر بش نے اس نئے قانوں کو پوری دنیا کے لیے اہم کامیابی قرار دیا ہے
امریکی صدر جارج بش نے بھارت اور امریکہ کے درمیان اس جوہری معاہدے سے متعلق بل پر دستخط کر دیا ہے جس کے تحت امریکہ بھارت کو سویلین مقاصد کے لیے جوہری ایندھن فراہم کرے گا۔

امریکی کانگریس نے اس بل کو کچھ روز پہلے منظور کر لیا تھا۔

صدر بش اور بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اس ڈیل پر جولائی سنہ 2005 میں اتفاق کر لیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچے گا کیونکہ بھارت نے اب تک ’این پی ٹی‘ یعنی ایمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیا ہے۔

لیکن صدر بش نے اس نئے قانوں کو پوری دنیا کے لیے اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے امریکہ بھارت کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تحریک میں شمولیت کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے امریکہ اور بھارت کے تعلقات اور مضبوط ہونگے اور دونوں ممالک کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔

اس معاہدے کے تحت بھارت کو امریکی سویلین ٹکنالوجی تک رسائی ہوگی اور وہ امریکہ کو اپنے سویلین جوہری مقامات کے معائنے کی اجازت دے گا۔

بھارت میں حزب اختلاف کے ایک رہنما ایل کے ایڈوانی نے اس معاہدے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ’بھارت امریکہ کا گاہک بن جائے گا اور اس معاہدے کا مقصد بھارت کے جوہری پروگرام کو کم کردینا ہے۔‘

اس معاہدے کے عمل میں آنے سے پہلے اس میں تین مرحلے اور ہیں جن میں کانگریس کی مختلف تفصیلات کی منظوری کے علاوہ عالمی جوہری ادارے اور نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی منظوریاں شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد