چینی صدر کیخلاف نعرے، امریکہ کی معافی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے چینی صدر سے ان کی تقریر کے آغاز سے ذرا دیر قبل ہونی والی بد مزگی پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر کی جانب سے صدر بش کی معافی کو قبول کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز صدر بش اور چینی صدر کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ہُو جنتاؤ نے جیسے ہی بولنا شروع کیا تو صحافیوں کے ساتھ کھڑی ایک خاتون نے زور زور سے چلانا شروع کر دیا کہ’چینی حکومت ’فیلن گانگ‘ کے پیروکاروں کو قتل کر وانے کے ساتھ انہیں تشدد اور دباؤ کا نشانہ بنا رہی ہے‘۔ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وائٹ ہاؤس کی سخت سیکورٹی کے باوجود یہ خاتون اس جگہ تک کیسے پہنچ گئیں جہاں دنیا بھر سے آئے صحافی کھڑے تھے لیکن یہ وائٹ ہاؤس اور چینی صدر دونوں کے لیے ایک سبکی کا لمحہ تھا۔
بیجنگ میں سی این این اور بی بی سی کی نشریات کے وقت مذکورہ تصاویر بند یا بلاک کر دی گئیں جن میں ان خاتون کو نعرے مارتے دکھایا جا رہا تھا اور وہ نعرے لگا رہی تھیں کہ’صدر ہُو جِنتاؤ، تمہارے دن گنے جا چکے ہیں‘۔ صدر بش نے اس اچانک رونما ہونے والے واقعے پر معافی مانگ لی ہے تاہم اس کے باوجود مذکورہ واقعہ دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان پائے جانے والے خلاء کی غمازی کرتا ہے۔ چین نے فیلن گانگ نامی اس روحانی فرقے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واشنگٹن میں اس فرقے سے تعلق رکھنے والی خاتون وینی وانگ کا احتجاج چین میں انسانی حقوق کی ایک تصویر پیش کرتا ہے۔ احتجاج کرنے والی ان خاتون کے بارے میں بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ ایک صحافی ہیں اور ان کا تعلق ’ایپک ٹائمز‘ نامی ایک اخبار سے ہے اور وہ روحانی تحریک فیلن گانگ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس دورے میں چینی صدر جہاں جہاں گئے انہیں تبت اور تائیوان کے علاوہ فیلن گانگ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کی طرف سے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
چینی صدر نے اپنے چار روزہ دورے کے دوران مائیکروسافٹ کے چئیرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور امریکی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کا دورہ بھی کیا جس سے چین نے حال ہی میں 80 جیٹ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے مگر اس کے باوجود چینی صدر کے خلاف اس واحد مظاہرے سے ایک بات ظاہر ہے کہ دونوں ممالک میں ابھی بھی کافی اختلافات موجود ہیں۔ | اسی بارے میں چینی صدر امریکہ کے دورے پر20 April, 2006 | آس پاس چین عوام کو آزادی فراہم کرے: بش20 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||