BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 February, 2006, 12:24 GMT 17:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو امریکی فوجیوں سیمت چھ ہلاک
عراق میں سن دوہزار پانچ میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
عراق میں سن دوہزار پانچ میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں دو امریکی میرین اور چار شہری ہلاک اور اکیس شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بغداد کے جنوبی ضلع دورا میں ایک کار بم حملے میں چار افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکہ ایک شیعہ مسجد سے دس میٹر کے فاصلے پر ہوا جبکہ بہت سے لوگ جمعہ پڑھنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔

عراق میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والوں کو اکثر مزاحمت کار ان بم دھماکوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

دریں اثناء فلوجہ شہر کے قریب جمعرات کو مزاحمت کاروں کے ایک حملے میں دو امریکی میرین ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی فوجی ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے ایک گشتی دستے پر فلوجہ کے قریب مزاحمت کاروں نے حملہ کیا جس میں دو امریکی میرین ہلاک ہو گئے۔

مارچ دو ہزار تین میں عراق پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک دو ہزار دو سو ساٹھ امریکی فوجی عراق میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

فلوجہ شہر میں امریکی فوجیوں نے نومبر دو ہزار چار کے حملے کے بعد سے سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں۔

بین الاقوامی فورسز کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دو ہزار چار کی بنسبت دو ہزار پانچ میں امریکی فوج پر حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

ان اعداد وشمار کے مطابق گھریلو ساخت کے بم حملوں کے واقعات دو ہزار چار میں پانچ ہزار چھ سو سات سے بڑھ کر دوہزار پانچ میں دس ہزار پانچ سو ترانوے ہو گئے۔

خودکش کار بم حملے دوہزار چار میں ایک سو تینتیس سے بڑھ کر دوہزار پانچ میں چار سو گیارہ ہو گئے۔

جسم پر بم باندھ کر کیے جانے والے حملوں کے واقعات سن دو ہزار چار میں صرف سات ہوئے تھے جبکہ دو ہزار پانچ میں اس طرح کے سڑسٹھ واقعات ہوئے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اعداد شمار سے یہ نتائج اخذ کرنا غلط ہو گا کہ مزاحمت کار عراق میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں کی کارروائیاں اتنی موثر نہیں رہیں۔

اسی بارے میں
عراق: خودکش حملہ 8 ہلاک
01 February, 2006 | آس پاس
بغداد: مزید دو بم دھماکے
07 February, 2006 | آس پاس
یرغمالیوں کی نئی ویڈیو
28 January, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد