BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 December, 2005, 02:26 GMT 07:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کانگو امن مشن، بھارتی فوجی ہلاک
اقوام متحدہ امن فوج باغیوں سے علاقے خالی کرانے کے لیے کارروائی کررہی ہے
جمہوریۂ کانگو میں باغیوں اور اقوام متحدہ کی امن فوج کے درمیان مسلح لڑائی میں ایک بھارتی فوجی سمیت کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مسلح جھڑپیں اس وقت پیش آئیں جب الائڈ ڈیموکریٹک فورسز کے باغیوں نے شمالی کیوو صوبے میں کانگو اور اقوام متحدہ کی فوج کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

ہلاک ہونے والوں میں کانگو کے تین فوجی اور اقوام متحدہ کی امن فوج کا ایک بھارتی فوجی شامل ہیں۔ اس علاقے میں ساڑھے تین ہزار کانگولیز فوجیوں کو اقوام متحدہ امن فوج کے چھ سو اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

بھارتی امن فوجی کی ہلاکت کے ساتھ کانگو میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران اقوام متحدہ امن فورس کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد اب ساٹھ ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے سے پانچ ہزار سے زائد اقوام متحدہ کے امن فوجی ضلع ایتوری میں قیام امن کے لیے آپریشن کررہے ہیں۔ ان امن فوجیوں کا تعلق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور مراکش سے ہے۔

یہ امن فوجی باغیوں کے قبضے سے کچھ علاقے خالی کرانے کی کوشش میں ہیں۔

کانگو میں کل سولہ ہزار اقوام متحدہ کے امن فوجی تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود باغی سرگرم ہیں۔ گزشتہ ہفتے نئے آئین پر ہونے والے ریفرنڈم کے دوران باغیوں نے انتخابی حکام پر حملہ کردیا تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مارچ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران باغی انتشار پھیلا سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
جہاز سےگرکر120 ہلاک
09.05.2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد