 |  یوگنڈا میں باغی برسوں سے سرگرم ہیں |
اطلاعات کے مطابق یوگنڈا کے شمالی حصے میں باغیوں کے حملے کے باعث کم از کم ایک سو ستر افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ لارڈز رزسٹنس آرمی کے باغیوں نے لیرا شہر کے شمال میں قائم بےدخل کئے گئے شہریوں کے ایک کیمپ پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کر ڈالا۔ اس واقعہ سے تقریباً تین ہفتے قبل بھی باغیوں نے ایک ایسی ہی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ لارڈز رزسٹنس آرمی کے باغی واضح سیاسی ایجنڈے کے حامل نہیں ہیں تاہم وہ گزشتہ اٹھارہ برس سے شمالی یوگنڈا میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ |