القاعدہ سےتعلق کاشبہ، 14 گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین میں پولیس نے شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں چودہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بیشتر گرفتاریاں جنوبی سپین سے کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو گزشتہ رات جنوبی سپین کے علاقوں ملاگا، نرجہ اور سویل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے لیڈا اور بیلیرک جزائر سے بھی کئی مشتبہ افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ اگرچہ گرفتاریوں سے متعلق یہ آپریشن پورے ملک میں کیا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام مشتبہ افراد کا تعلق القاعدہ سے ہی ہے۔ پولیس کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو مبینہ طور پر عراق میں عسکریت پسند بھرتی کرکے بھیجنے اور وہاں بدامنی پھیلانے کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ ابھی تک ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم پولیس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی افراد پچھلے کئی برس سے سپین میں مقیم تھے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ افراد بذات خود حملہ کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کررہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے سلسلے میں آپریشن ابھی جاری ہےاور امکان ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسپین میں اتنے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا یہ تیسرا آپریشن ہے۔ | اسی بارے میں اسپین: القاعدہ کا اہم کارکن گرفتار23.04.2002 | صفحۂ اول اسپین: پانچوں مشتبہ افراد ہلاک05 April, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||