محبوبہ کی بے رخی، تحفہ اجنبی کےنام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک چاہنے والے نے اپنی محبوبہ کی بے رخی سے مایوس ہوکر اس کے لیے خریدی ہوئی پندرہ ہزار ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی ایک اجنبی کی گاڑی میں رکھ دی۔ انگوٹھی کے ساتھ ایک پیغام میں دکھی دل والے نے کہا ہے کہ’میرا محبوب مجھے چھوڑ کر جا چکا ہے اس لیےاب اس انگوٹھی کی اصل جگہ آپ کے محبوب کے ہاتھوں میں ہے‘۔ یہ انگوٹھی بوسٹن کے شمال میں اڑتالیس کلومیٹر دور واقع ویسٹ بارو کی ایک گاڑی میں ملی اور گاڑی کے مالک نے اس کی قیمت معلوم کرنے کے بعد پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔ پولیس کے لیفٹیننٹ پال ڈونلے نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے واقعات عموما بہت کم پیش آتے ہیں۔ جن کے بارے میں ہم واقعی نہیں جانتے۔ بند ڈبے میں رکھی وائٹ گولڈ کی یہ انگوٹھی جس میں تین ہیرے جڑے ہیں ویسٹ بارو کے ٹرین سٹیشن کے قریب پارک کی گئی گاڑی میں ملی ہے۔ اس اجنبی پیغام میں گاڑی کے مالک کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ ’میری کرسمس۔ گاڑی کو لاک نہ کرنے پر آپ کا شکریہ۔ آپ کی گاڑی چوری کرنے کی بجائے میں آپ کو ایک تحفہ دے رہا ہوں۔ جس کی جگہ آپ کے محبوب کے ہاتھوں میں ہے۔ آپ کو کرسمس کی مبارکباد۔‘ | اسی بارے میں انگوٹھی کا جادو25 January, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||