BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 October, 2005, 11:56 GMT 16:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی دھماکے: عالمی سطح پرمذمت
دھماکے
عالمی رہنماؤں کے بالی میں ہونے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے
دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کے سیاحتی مقام پر ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم، ٹونی بلئیر:

’میں بالی میں ہونے والے خوفناک بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ہماری ہمدردیاں دھماکوں کے شکار اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔ صدر یدھویونو اور میں گزشتہ مہینے نیویارک میں ملاقات کے دوران اس بات پر متفق تھے کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کیا جائے کیونکہ برطانیہ اور انڈونیشیا دونوں ممالک دہشت گردی کے شدید شکار رہے ہیں۔

جولائی میں لندن میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد انڈونیشیا کی حکومت اور عوام نے اظہار مذمت اور ان واقعات کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔ جس پر برطانیہ انڈونیشیا کی حکومت اور اس کے عوام کا شکر گذار ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں انڈونیشیا کے ساتھ ہیں‘۔

سیاحتی مقام
بالی میں دھماکوں کا نشانہ بننے والا سیاحتی مقام

امریکہ کی وزیر خارجہ، کونڈا لیزا رائس:

’امریکہ سنیچر کو بالی میں ہونے والے ان دہشت گرد دھماکوں کی مذمت کرتا ہے۔ جس میں معصوم لوگوں کی جانیں گئیں اور کئی زخمی بھی ہوئے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں دھماکوں کے شکار اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

امریکہ انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ان حملوں کے ذمہ دار افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف اس مشترکہ جنگ میں ساتھ کام کرتے رہیں گے‘۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم، جون ہوورڈ:

’جن لوگوں نے یہ حملے کیے ہیں انہیں اس بات کی پروا نہیں ہے کہ انہوں نے کسے زخمی اور قتل کیا۔

میں اسے انڈونیشیا کی جمہوری حکومت کو کمزور کرنے کے ایک کوشش کے طور پر دیکھتا ہوں۔ ان دھماکوں کو بالخصوص انڈونیشیا پر ایک حملے کے طور پر دیکھنا چاہیے‘۔

دھماکے
اس سے قبل بھی بالی بم دھماکوں کا نشانہ بنا تھا

فرانس کے صدر، یاک شیراک:

’فرانس ہرممکن طور پر ان نفرت انگیز دھماکوں کی مذمت کرتا ہے‘۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، کوفی عنان کے ترجمان:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں ہونے والے ان دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وہ غم ذدہ ہیں کہ بالی اکتوبر دوہزار دو کے دھماکوں کے بعد ایک دفعہ پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے۔

انہوں نے ان دھماکوں میں مختلف قومیتوں کے زخمی، مرنے والوں اور انڈونیشیا کی حکومت سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انڈونیشیا کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان بزدلانہ کارروائیوں کے ذمہ داران کو سامنے لاکر انہیں سزا دی جائے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد