تیز ترین نابینا ڈرائیور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے ہین ویگنر نے 167 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلا کر نابینا افراد کے لیے تیز ترین ڈرائیونگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مسٹر ویگنر پیدائشی طور پر نابینا ہیں اور انہوں نے تیز رفتار ڈرائیونگ کا یہ مظاہرہ جنوبی افریقہ میں ایک ائرپورٹ کی فضائی پٹی پر سرخ رنگ کی میزریٹی وی ایٹ کار چلا کر کیا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مسٹر ویگنر نے کہا کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے مظاہرے کا مقصد جنوبی افریقہ کی نیشنل کونسل فار دی بلائینڈز کے لیے رقم اکٹھی کرنا تھا۔ مسٹر ویگنر کا کہنا ہے کہ اتنی تیز ڈرائیونگ کے تجربے نے انہیں تھکا دیا ہے اور انہیں اب پتا چلا ہے کہ اس طرح کے نئے عالمی ریکارڈ بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ مسٹر ویگنراس سے پہلے وہ جنوبی افریقہ کی اُس کرکٹ ٹیم میں شامل رہے ہیں جس نے 1998 میں نابینا افراد کا عالمی کرکٹ کپ جیتا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||