BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 September, 2005, 11:38 GMT 16:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابّاجی کے خط کا انجام کیا ہوا؟
ٹونی بلیئر اپنے والد لیو بلیئر کے ہمراہ
ٹونی بلیئر اپنے والد لیو بلیئر کے ہمراہ
’ڈیئر مسٹر پا‘، یہ آغاز تھا اس خط کے جواب کا جو ٹونی بلیئر کے پہلی مرتبہ وزیرِاعظم منتحب ہونے پر ان کے والد نے انہیں لکھا تھا۔

یہ خط لیو بلیئر نے 1997 میں بلیئر کے پہلی مرتبہ برطانوی وزیرِاعظم منتخب ہونے پر لکھا تھا۔

تاہم یہ جواب ٹونی بلیئر نے خود نہیں دیا بلکہ یہ عمل 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے عملے نے سرانجام دیا۔ اس بات کا انکشاف برطانوی وزیرِاعظم کی رہائش گاہ کی مواصلاتی شعبے کے سابق سربراہ ٹم ایلن نے کیا ہے۔

ٹونی بلیئر کے والد لیو بلیئر نے اپنے بیٹے کو لکھے گئے مبارکبادی خط کا اختتام ’یوئر لوونگ پا‘ پر کیا تھا جس کے جواب میں ڈاؤننگ سٹریٹ کے عملے نے انہیں ’مسٹر پا‘ بنا دیا اور مشورہ دیا کہ وہ ’سٹیزن ایڈوائس بیورو‘ سے رجوع کریں۔

ٹم ایلن نے بتایا کہ ’ ڈاؤننگ سٹریٹ میں آنے والی ڈاک کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک وہ خطوط جو ٹونی بلیئر خود کھولتے ہیں، دوسرے وہ جن کا جواب ان کا عملہ دیتا ہے اور تیسرا اور سب سے بڑا حصہ ان خطوط پر مشتمل ہوتا ہے جو فضول اور غیر متعلقہ ہوتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ خط بھی اپنی لکھائی کی بناء پر صحیح طریقے سے پہچانا نہیں گیا اور پھر ایک ہفتے کے بعد بلیئر کے والد کو ایک خط موصول ہوا جس پر مخاطب کا نام ’مسٹر ایل پا‘ لکھا ہوا تھا‘۔

اس خط میں تحریر تھا کہ’ مسٹر پا، وزیرِاعظم کو خط لکھنے کا شکریہ۔ آپ کے خط کے مندرجات نوٹ کر لیے گئے ہیں۔بدقسمتی سے ہم آپ کی تجویز پر عمل نہیں کر سکتے اور اپ اپنے مقامی ممبر پارلیمان یا ’سٹیزن ایڈوائس بیورو‘ سے رجوع کریں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد