BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 August, 2005, 03:21 GMT 08:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق کے معاملے پر صبر سے کام لیں‘
صدر بش
صدر بش نے یہ بات اپنی ریڈیو کی تقریر میں کہی
امریکی صدر جارج بش نے امریکی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ عراق کے معاملے میں صبر سے کام لیں۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کو ریڈیو پر نشر ہونے والی اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہی۔

صدر بش کا کہنا تھا کہ عراق اور مشرق وسطی میں امریکی کوششیں کی کامیابی کے لیے امریکی عوام کو مزید قربانیاں دینی پڑیں گی اور صبر سے کام لینا ہوگا۔

جنگ مخالف مظاہرین
عراق میں جنگ کی مخالفت کرنے والے سینکڑوں مظاہرین نے یہاں آکر سِنڈی شیہان کا ساتھ دیا ہے
در بش نے اپنی تقریر میں عراق میں نئے آئین بنانے اور سیاسی نظام کو چلانے کی کوششوں کو سراحتے ہوئے کہا کہ اب عراقی مسائل کا حل تشدد کے بجائے بحث اور مذاکرات کے ذریعے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر ریاست ٹیکساس میں صدر بش کے رینچ کے قریب جنگ مخالف مظاہرین نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے لیکن اب ان کے خلاف یعنی عراق میں فوجی ایکشن کے حمایت میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

جنگ مخالف مظاہرین کے مجمعے کو اب ’کیمپ شیہان‘ کے نام سے جانا جا رہا ہے کیونکہ اس میں اہم کردار عراق میں مرنے والے امریکی فوجی کیسی شیہان کے والدہ سِنڈی شیہان کا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد