 |  مور کا خدا مانتے ہیں اور اسے شیطان کہتے ہیں |
عراق کے شمالی حصہ کردستان میں بسنے والے یزیدی فرقے نے وزیر اعظم ابراھیم جعفری کے ہر تقریر سے پہلے اعوذباللہ من شیطان الرجیم پڑھنے پر اعتراض کیا ہے اور کہا کہ اس سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ’ملک طوس‘ یا مور کی پرستش کرتے ہیں اور اس کو شیطان کہتے ہیں۔ عراق میں تقریباً پانچ لاکھ افراد یزیدی فرقے سےتعلق رکھتے ہیں اور ان کے نمائندہ کامران خیری کا کہنا ہے کہ ابراھیم جعفری کے ہر تقریر سے پہلے اعوذبااللہ من شیطان الرجیم کے کلمات پڑھنے سے ان کے جذبات مجروح ہوتا ہے۔ یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والی شیطان کوخدا مانتے ہیں اور اس کو بدی کی قوت تسلیم نہیں کرتے۔
|