BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 August, 2005, 01:29 GMT 06:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ازبکستان کا دورہ منسوخ
نکولس برنز
امریکہ نے ازبکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے
ازبکستان کی طرف سے امریکی فوج کو قرشی خانہ آباد کا فوجی اڈہ خالی کرنے کے نوٹس دینے کے بعد امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے ازبکستان کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے اعلی اہلکار نکولس برنز نے کہا کہ اب ان کا تاشقند جانا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وسطی ایشیاء کا دورہ کئی ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی اصلاحات اور مئی میں ہونے والے عوامی احتجاج پر حکومتی تشدد کے معاملوں پر بات چیت کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے نیویارک ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کو انسانی حقوق کی صورت حال پر شدید تشویش ہے۔

پینٹاگن کے ترجمان گلین فلڈ نے کہا کہ ازبک حکومت نے ایک خط کے ذریعے امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر ازبکستان میں اپنی تمام آپریشن بند کر دے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ازبک حکومت کی طرف سے یہ درخواست کیوں کی گئی ہے اور امریکی وزارت خارجہ اس خط کا بغور جائزہ لیے رہا ہے۔

پینٹاگن کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ خط کے مندرجات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور یہ سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس کا اصل مطلب کیا ہے۔

نکولس برنز جو امریکی وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکیرٹری ہیں کہا کہ امریکہ کو ان چار سو کے قریب ازبک مہاجرین کے بارے میں تشویش ہے جنہوں نے مئی کے احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومتی تشدد سے بچنے کے لیے قازقستان میں پناہ لیے لی تھی۔

نکولس برنز نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کچھ مہاجرین کی رومانیہ منتقل میں مدد کی تھی کیوں کہ انہیں حکومتی عتاب سے بچانے کے لیے ازبکستان واپس بھیجا نہیں جا سکتا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد